پڑھ کر مُردوں کو اس کا ایصالِ ثواب کرے تو مُردوں کی تعداد کے برابر ایصالِ ثواب کرنے والے کواس کا اَجْر ملے گا۔
(جَمْعُ الْجَوامِع لِلسُّیُوطی ج۷ ص۲۸۵حدیث۲۳۱۵۲)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
سب قبر والوں کو سِفارِشی بنانے کا عمل
سلطانِ دو جہان،شفیعِ مُجرِمان صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وسلَّمکافرمانِ شَفاعَت نشان ہے:’’ جو شخص قبرِستان میں داخِل ہوا پھر اُس نےسُورَۃُ الْفَاتِحَۃِ ، سُوْرَۃُ الْاِخْلَاص اورسُورَۃُ التَّکَاثُر پڑھی پھر یہ دعا مانگی: یا اللہ عَزَّ وَجَلَّ! میں نے جو کچھ قراٰن پڑھا اُس کا ثواب اِس قبرِستان کے مومِن مَرد وں اور مومِن عورَتوں کو پہنچا ۔ تو وہ سب کے سب قِیامت کے روز اس( یعنی ایصالِ ثواب کرنے والے ) کے سِفارشی ہو نگے۔ ‘‘ (شَرْحُ الصُّدُورص۳۱۱)
ہر بھلے کی بھلائی کا صدقہ
اس برے کو بھی کر بھلا یارب! (ذوقِ نعت)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
سورۂ اِخلاص کے اِیصالِ ثواب کی حِکایت
حضرتِ سیِّدُنا حَمّاد مکّی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ القَوِیفرماتے ہیں :میں ایک راتمکّۂ مکرَّمہ زَادَھَا اللہُ شَرَفاً وَّ تَعْظِیْماًکے قبرِستان میں سوگیا ۔ کیا دیکھتا ہوں کہ قبر والے حلقہ در حلقہ کھڑے ہیں ، میں نے ان سے اِستِفسار کیا(یعنی پوچھا) :کیا قِیامت قائم ہوگئی ؟ اُنہوں نے کہا: نہیں ، بات