Brailvi Books

فیضانِ ریاض الصالحین(جلد :2)
97 - 662
چھوٹے ہیں تو بعض بڑے، یہ گوشت اور چربی سے بنائے گئے ہیں ۔ پانچ سو ستائیس 527عَضَلَات میں چوبیس24 عَضَلَات تو صرف اس لیے ہیں کہ تم اپنی آنکھ اور پلکوں کو ہر طرف حرکت دے سکو۔
تین جسمانی حوض:
تمہارے جسم میں تین حوض ہیں ۔جن سے سارے بدن میں نہریں جاری ہیں ۔ ایک حوض دماغ ہے۔ جس سے اعصاب کی نہریں تمام بدن میں جاتی ہیں تاکہ جسم کو حِسّ ونقل وحرکت پر قدرت حاصل ہو۔اسی حوض سے ایک نہر پیٹھ کے مہروں کے درمیان سے گزرتی ہے تاکہ اَعصاب و مغز میں دُوری نہ رہے ورنہ جسم سوکھ جائے ۔ دوسراحوض جگر کا ہے جس سے سات 7اَعضاکوغذا کی ترسیل ہوتی ہے ۔ تیسراحوض دل ہے۔اس سے سارے بدن میں خون کی رگیں جاتی ہیں ۔
کانوں کے عجائبات:
اپنے کانوں کو دیکھو کہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّنے کیسے بنائے،  پھر ان میں کڑوا میل رکھا تاکہ کوئی کیڑا وغیرہ اندر نہ جائے۔ انہیں صدف (سیپی)  کی طرح بنایا تاکہ آواز جمع ہو کر کان کے سوراخ میں پہنچے ۔ کان کے سوراخ کو پیچیدہ وطویل بنایاتاکہ سوتے ہوئے اگر چیونٹی وغیرہ کان میں گُھسے تو اس کا راستہ طویل ومشکل ہو جائے اور اتنی دیر میں تم جاگ جاؤ۔
سرسے پاؤں تک ہزار ہا عجائبات:
اسی طرح اگر منہ،  ناک اور دوسرے اَعضا کی حکمتیں اور تفصیل بیان کی جائے تو بہت طویل ہے۔ بہرحال اِس وضاحت سے مقصود یہ ہے کہ تمہیں ایک راستہ معلوم ہو جائے جس کے ذریعے تم اپنے ہرعضو کی حقیقت اوراس کے فوائدمیں غور کرو اور اس طرح تمہیں اپنے کریم ربّ کی حکمت و عظمت،  لطف و کرم اورعلم وقدرت سے آگاہی نصیب ہو ۔ اے انسان! تیرے جسم میں سر سے لے کر پاؤں تک ہزارہا عجائبات ہیں ۔
پیٹ کے عجائبات:
باطن کے عجائب،  دماغ کے خزانے اوران میں رکھی گئی حِس و اِدراک کی قوتیں سب سے عجیب تر