Brailvi Books

فیضانِ ریاض الصالحین(جلد :2)
96 - 662
ہوتا اور اگر یہ جدا جدا ہڈیوں پر مشتمل ہوتا تو سیدھا کھڑا رہنادشوار ہوجاتا۔ لہٰذااس میں مُہرے بنائے تاکہ کمر جھک سکے۔ پھر ان مُہروں کو ایک دوسرے سے جوڑ کر انہیں رگوں اور پٹھوں سے لپیٹ کر خوب مضبوط کیا، انہیں ایک دوسرے میں پیوست کیا ،  ان کے گرد لپٹے ہوئے پٹھوں کو مضبوط کرنے کے ‏لیے چاروں طرف پہلو بنائےتاکہ سیدھا کھڑا ہوناممکن ہو ۔
سرکے عجائبات:
پھرذرااپنے سر کو دیکھو55 ہڈیوں سے بنا ہو اہے اور یہ سب ہڈیاں باریک ریشوں سے جوڑی گئی ہیں تاکہ اُن میں سے اگرکوئی ایک حصہ مجروح ہو جائے تودوسر ے حصے سلامت رہیں ، یکبارگی سب نہ ٹوٹیں ۔
دانتوں کے عجائبات:
اپنے دانتوں کو دیکھوکیسے ہیں ،  ان میں کچھ کے سِرے چوڑے ہیں تاکہ لقمہ چبایاجا سکے ۔اور کچھ کے سِرے باریک و تیز تاکہ لقمہ وغیرہ ریزہ ریزہ کرکے پچھلے دانتوں کی طرف پہنچائیں ۔ پچھلے دانت چکی کی طرح ہیں جو خوراک کو پیس کر باریک کرتے ہیں ۔ 
گردن وپٹھوں کے عجائبات:
اپنی گردن پر غور کرو،  اسے سات7 مُہروں سے بنایا گیا ہے ۔مُہروں کی مضبوطی کے ‏لیے رگیں اورپٹھے ان پرلپیٹے گئے،  پھر سر کو گردن کے اوپر رکھا گیا ۔ پیٹھ چوبیس24 مُہروں پربنائی گئی۔ پھر گردن کو اس پر رکھا گیا ۔پھر سینے کی ہڈیاں ان مُہروں کے عرض میں بنائی گئیں ۔اسی طرح پورے جسم میں ہڈیاں ہیں اور ہر ایک کی تفصیل کے ‏لیے ایک دفتر درکار ہے،  مجموعی طور پر ہر جسم میں دو سو سینتالیس 247ہڈیاں ہیں ۔ ان سب کی خلقت ایک جیسے نطفے سے ہوئی لیکن سب کے فوائد و خواص مختلف ہیں ۔ اگر ان ہڈیوں میں سے ایک بھی کم ہوجائے تو تمہارا کام رک جائے ، اگر ایک بھی زیادہ ہوجائے تو سکون برباد ہو جائے ۔ جسم کے تمام اعضاء کو ریڑھ کی ہڈی کے ساتھ مربوط کرنے کے‏لیے تمہارے جسم میں 527 عضلات  (پٹھے) پیداکیے جومچھلی کی طرح درمیان سے موٹے اور کناروں کی طرف سے باریک ہیں ۔ان میں سے بعض عَضَلَات