Brailvi Books

فیضانِ ریاض الصالحین(جلد :2)
63 - 662
مدنی گلدستہ
سَیِّدُنَا  ’’ عثمان ‘‘ کے5حروف کی نسبت سے حدیثِ مذکور اور اس کی وضاحت سے ملنے والے5مدنی پھول
(1)	جو گھر سے نکلتے وقت مذکورہ دعا پڑھ لے،  اس کے سب کام سنورجاتے ہیں ،  شیطانی لشکروں سے اس کی حفاظت کی جاتی ہے اور اسے راہ ِحق کی ہدایت ملتی ہے۔ 
(2)	دعا کے معاملے میں کبھی غفلت نہیں کرنی چاہیے کہ دعا شیطان کے خلاف بہترین ہتھیار ہے۔
(3)	اللہ عَزَّ  وَجَلَّ پر بھروسہ کرنے والے ظاہری وباطنی دشمنوں سے محفوظ رہتے ہیں ،  رحمتِ الٰہی ہر معاملے میں ان کی دستگیری کرتی ہے۔
(4)	جس نیک و جائز کام کی ابتدا اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے مبارک نام سے کی جائے وہ کام بالخیر انجام پاتا ہے۔ 
(5)	ہمارے پیارے آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم فرشتوں کی آوازسنتے اورپہچانتے ہیں جبھی تو بتا دیا کہ مذکورہ دعا پڑھنے والوں کو فرشتے کیا جواب دیتے ہیں ۔
دُور و نزدیک کے سننے والے وہ کان
کان لعل کرامت پہ لاکھوں سلام
اللہ عَزَّ  وَجَلَّ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں گھر سے باہرنکلتے وقت اس کی دعا پڑھنے اور اپنے ربّ تعالی پر حقیقی معنی میں توکل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔    آمِیْنْ بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
حدیث نمبر:84		 
طالبِ عِلْم کی بَرَکَت سے رِزق
عَنْ أَنَسٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ قَالَ: کَانَ اَخَوَانِ عَلَی عَہْدِ النَّبِیّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ،  وَکَانَ اَحَدُہُمَا یَأْتِی النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ،  وَالْاٰخَرُ یَحْتَرِفُ،  فَشَکَا الْمُحْتَرِفُ اَخَاہُ لِلنَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: