Brailvi Books

فیضانِ ریاض الصالحین(جلد :2)
61 - 662
اضافہ کیا ہے کہ ( جب کوئی یہ دعا پڑھ لیتا ہے تو) شیطان دوسرے شیطان سے کہتا ہے کہ ’’ تو اسے کیسے گمراہ کرسکتا ہے جسے ہدایت دی گئی جس کی کفایت کی گئی اور جسے بچا لیا گیا۔ ‘‘ 
تَوَکُّلْ عَلَی اللہ کی برکات:
عَلَّامَہ مُلَّا عَلِی قَارِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْبَارِی فرماتے ہیں کہ جب بندہ گھر سے نکلتے وقت یہ دعا پڑھتا ہے تو ایک فرشتہ کہتا ہے:  ’’ اے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے بندے! تجھے سیدھی راہ کی ہدایت دی گئی ،  معاملات میں تیری کفایت کی گئی اور دشمنوں سے تیری حفاظت کی گئی۔ ‘‘  علامہ طیبی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی فرماتے ہیں :  ’’ جب وہ بِسْمِ اللہ کہتا ہے تو اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے نام کی برکت سے اسے ہدایت دی جاتی ہے،  جب ” تَوَکَّلْتُ عَلَی اللہِ“کہتا ہے تو اللہ عَزَّ  وَجَلَّ پر توکل کی برکت سے تمام معاملات میں اس کی کفایت کی جاتی ہے اور”لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ إِلَّا بِاللّٰہِ“ کی برکت سے اسے دشمنوں سے محفوظ کر دیا جاتا ہے۔ یہ بہت پیاری دعا ہے۔ ‘‘  (1)  
گھر سے مراد رہنے کی جگہ ہے:
مُفَسِّرشہِیرمُحَدِّثِ کَبِیْرحَکِیْمُ الاُمَّت مُفتِی احمد یار خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنَّاناس حدیث پاک کے تحت فرماتے ہیں : ’’ گھر سے مراد رہنے کی جگہ ہے خواہ یہی گھر ہو جس میں بال بچوں کے ساتھ رہتے ہیں یا مسجد کا حجرہ،  خانقاہ وغیرہ جہاں صوفیاء،  طلباء اور مَشائخ رہتے ہیں ۔ غرضکہ ہر شخص اپنے ٹھکانے سے نکلتے وقت یہ پڑھ لیا کرے (مذکورہ دعا کا مطلب یہ ہے کہ )  اللہ عَزَّ  وَجَلَّکے نام سے نکلتا ہوں اور اپنے کو اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے سپرد کرتا ہوں ،  میں کمزور ہوں ،  وہ قوی ہے،  اس کے بغیر نہ کسی میں طاقت ہے نہ قوت (لاحَوْلَ ولاقُوّۃ)  گناہ سے بچنے کی طاقت حَوْل ہے،  نیکی کرنے کی طاقت قُوَّت ہے،  دنیا کے جنجال سے بچنے کی طاقت حَوْل ہے،  ربِّ ذُوالجلال تک پہنچنے کی طاقت قُوَّتہے، اچھے کام کرنے کی طاقت حَوْل ہے ا ور مقبول کام کرنے کی طاقت قُوَّت۔ خیال رہے کہ اگرچہ ہم فرشتے کا یہ کلام سنتے نہیں مگر جب حضور انور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی معرفت ہم تک یہ کلام پہنچ گیا تو اس کا کہنا عبث نہ ہوا،  لہٰذا حدیث پر یہ اعتراض نہیں کہ جب ہم اُس


________________________________
1 -   مرقاۃ المفاتیح ، کتاب الدعوات، باب الدعوات فی الاوقات، ۵‏ / ۲۹۷، تحت الحدیث: ۲۴۴۳ ملخصا۔