Brailvi Books

فیضانِ ریاض الصالحین(جلد :2)
112 - 662
لوگ  انہیں حق پرسمجھیں گے۔ بلکہ علمائے  سُوء اُن کے حرام کاموں  کو  جائز  قرار دیں گے ۔ (۳) معاملات یعنی خرید وفروخت،  نکاح وغیرہ میں جوخلاف شرع طریقے رائج ہیں لوگ انہیں حلال  سمجھیں گے ۔ ‘‘  (1) 
سب سے بدتر شخص کی علامات:
خاتَمُ الْمُرْسَلِیْن،  رَحْمَۃٌ لّلْعَالَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: ’’ کیامیں تمہیں سب سے بدتر شخص کے بارے میں نہ بتاؤں ؟ یہ وہ  جو خود تو کھائے مگر اپنے مہمان کو کھانے سے روک دے۔ تنہا سفر کرے اور اپنے غلام کو مارے۔ کیا میں تمہیں اس سے بھی بدتر شخص کے بارے میں نہ بتاؤں ؟  یہ وہ ہے جو لوگوں سے بغض رکھے اور لوگ بھی اس سے بغض رکھیں ۔کیا میں تمہیں اس سے بھی بدتر شخص کے بارے میں نہ بتاؤں ؟ یہ وہ ہے جس سے برائی کا خوف  ہو بھلائی کی اُمیدنہ  ہو۔ کیا میں تمہیں اس سے بھی بدتر شخص کے بارے میں نہ بتاؤں ؟  یہ وہ ہے جو دوسرے کی دنیاکے عوض اپنی آخرت بیچ ڈالے،  کیا میں تمہیں اس سے بھی بدترشخص کے بارے میں نہ بتاؤں ؟  یہ وہ ہے جودین کے بدلے دنیا کھائے۔ ‘‘  (2) 
بے وقوف کون؟ 
حضرتِ سَیِّدُنا عبداللہ بن مبارک رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہسے سوال ہوا کہ انسان کون ہیں ؟ فرمایا:  ’’ علمائے اسلام۔ ‘‘ پوچھا: بادشاہ کو ن ہیں ؟ فرمایا: ’’ دنیا سے بے رغبتی اختیار کرنے والے۔ ‘‘  پوچھا: بے وقوف کون ہیں ؟  فرمایا:  ’’ اپنے دین کے بدلے دنیا خریدنے والے۔  ‘‘  (3)  
دولت دنیا سے بے رغبت مجھے کر دیجئے
میری حاجت سے مجھے زائد نہ کرنا مالدار
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد



________________________________
1 -   شرح الطیبی، کتاب الفتن ، باب الفصل الاول،۱۰‏ /  ۵۴، تحت الحدیث: ۵۳۸۳۔
2 -   کنز العمال، الفصل الثامن، ۸‏ /  ۴۰، حدیث: ۴۴۰۳۸، الجزء الثانی۔
3 -    المتجر الرابح، ابواب العلم، ثواب العلم والعلماء وفضلھم، ص۱۶۔