مدنی گلدستہ
’’ قرآن ‘‘ کے4حروف کی نسبت سے حدیثِ مذکور اور اس کی وضاحت سے ملنے والے4مدنی پھول
(1) فتنے وآزمائش میں مبتلا ہونے سے پہلے اعمالِ صالحہ کی کثرت کرنی چاہیے۔
(2) قربِ قیات میں ایسے بھیانک فتنے ظاہر ہوں گے کہ بندہ نیک اعمال احسن طریقے سے نہ کرسکے گا۔
(3) حرام و ناجائز کاموں سےآنکھوں کی حفاظت بہت ضروری ہے کیونکہ بسا ا وقات آدمی اِس فتنے میں مبتلا ہوکر ایمان سے ہاتھ دھو بیٹھتا ہے۔
(4) بدترین وبے وقوف لوگ ہی دین کو دنیا کے بدلے بیچتے ہیں ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں تمام فتنوں سے محفوظ فرمائے، ہمارے ایمان کی حفاظت فرمائے، ہم سب کو دین ودنیا کی بھلائیاں عطا فرمائےاورایمان پر خاتمہ بالخیر عطا فرمائے۔آمِیْنْ بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
حدیث نمبر:88
صدقہ کرنے میں جلدی کرنا
عَنْ اَبِیْ سَرُوْعَۃَ عُقْبَۃَ بْنِ الْحَارِثِ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ قَالَ:صَلَّیْتُ وَرَاءَ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم بِالْمَدِیْنَۃِ اَلْعَصْرَ، فَسَلَّمَ ، ثُمَّ قَامَ مُسْرِعًا فَتَخَطَّی رِقَابَ النَّاسِ إِلٰی بَعْضِ حُجَرِ نِسَائِہٖ، فَفَزِعَ النَّاسُ مِنْ سُرْعَتِہٖ فَخَرَجَ عَلَیْہِمْ فَرَاٰی اَنَّہُمْ قَدْ عَجِبُوْا مِنْ سُرْعَتِہٖ.قَالَ:ذَکَرْتُ شَیْئًا مِنْ تِبْرٍ عِنْدَنَا فَکَرِہْتُ اَنْ یَّحْبِسَنِیْ فَاَمَرْتُ بِقِسْمَتِہٖ. (1) وَفِیْ رِوَایَۃٍ لَہُ:کُنْتُ خَلَّفْتُ فِیْ الْبَیْتِ تِبْرًا مِنَ الصَّدَقَۃِ فَکَرِہْتُ اَنْ اُبَیِّتَہُ. (2)
ترجمہ :حضرتِ سَیِّدُنااَبُو سَرُوْعَہعُقْبہ بن حارث رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُفرماتے ہیں : ’’ میں نے مدینہ منورہ
________________________________
1 - بخاری، کتاب الاذان، باب من صلی باالناس ۔۔۔الخ ، ۱ / ۲۹۶، حدیث: ۸۵۱۔
2 - بخاری، کتاب الزکاۃ، باب من احب تعجیل الصدقۃ من یومھا، ۱ / ۴۸۲، حدیث: ۱۴۳۰۔