Brailvi Books

فیضانِ زکاۃ
83 - 149
روپے تواتنی رقم اپنے پاس سے زکوٰۃ کے طور پر دے کراس کا قبضہ ہوجانے کے بعد قیمت کے طور پر واپس لی جائے ۔اب فی کلو پانچ روپے بطور زکوٰۃ ادا ہوگئے اس کو جمع کرکے زکوٰۃ میں شمار کر لیں ۔
 (ماخوذفتاویٰ رضویہ مُخَرَّجہ ،ج۱۰، ص۷۲)
زکوٰۃ دینے میں شک ہوتو؟
     اگرشک ہو کہ زکوٰۃ ادا کی تھی یانہیں ؟توایسی صورت میں زکوٰۃ ادا کرے ۔
(ردالمحتار،کتاب الزکوٰۃ ،مطلب فی زکوٰۃ ...الخ،ج۳،ص۲۲۸ )
لاعلمی میں کم زکوٰۃ دینا
    اگر لاعلمی کی بنا پر زکوٰۃ کم ادا کی تو جتنی زکوٰۃ دی وہ ادا ہوگئی کیونکہ ادائے زکوٰۃ میں نیت ضرور شرط ہے لیکن مقدارِ زکوٰۃ کا صحیح معلوم ہونا شرط نہیں ۔مگرایسا شخص گنہگار ہوگاکیونکہ زکوٰۃکی ادائیگی میں تاخیر گناہ ہے ،ایسے شخص کو چاہے کہ توبہ کرے اور حساب لگا کر بقیہ زکوٰۃ ادا کرے ۔(فتاویٰ رضویہ مُخَرَّجہ ،ج۱۰، ص۱۲۶)
زکوٰۃ ادا کرنے کے لئے وکیل بنانا
     زکوٰۃکی ادائیگی کے لیے کسی کووکیل بنانا جائز ہے ۔
 (ماخوذ ازردالمحتار،کتاب الزکوٰۃ ،مطلب فی زکوٰۃ ...الخ،ج۳،ص۲۲۴ )
وکیل کو زکوٰۃ کا علم ہونا
    وکیل کو زکوٰۃ کے بارے میں بتاناضروری نہیں، اگر دل میں زکوٰۃ کی نیت ہے اور وکیل کو کہا کہ یہ نفلی صدقہ وخیرات ہے یا عیدی ہے یا قرض ہے فلاں کو دے
Flag Counter