فیضانِ زکاۃ |
اِن مسلمانوں کو زکوٰۃ نہیں دے سکتے اگرچہ شرعی فقیر ہوں: (۱) بنوہاشم (یعنی ساداتِ کرام)چاہے دینے والاہاشمی ہو یا غیر ہاشمی (۲) اپنی اَصل (یعنی جن کی اولاد میں سے زکوٰۃ دینے والا ہو)جیسے ماں، باپ ، دادا،دادی ، نانا،نانی وغیرہ (۳) اپنی فروع (یعنی جو اس کی اولاد میں سے ہوں) جیسے بیٹا، بیٹی، پوتا ،پوتی، نواسا ، نواسی وغیرہ (۴) میاں بیوی ایک دوسرے کو زکوٰۃ نہیں دے سکتے (۵)غنی کے نابالغ بچے(کیونکہ وہ اپنے باپ کی وجہ سے غنی شمار ہوتے ہیں ۔)
(الدرالمختارو رد المحتار،کتاب الزکوٰۃ، باب المصرف ،ج۳،ص۳۴۴،۳۵۰۳۴۹،فتاوٰی رضویہ ،ج۱۰،ص۱۰۹)
کن رشتہ داروں کو زکوٰۃ دے سکتے ہیں؟
اِن رشتہ داروں کو زکوٰۃ دے سکتے ہیں جبکہ زکوٰۃ کے مستحق ہوں: (1)بہن (2)بھائی (3)چچا(4) پھوپھی(5)خالہ (6)ماموں (7)بہو (8)داماد (9)سوتیلاباپ (10)سوتیلی ماں (11)شوہر کی طرف سے سوتیلی اولاد (12)بیوی کی طرف سے سوتیلی اولاد۔
(ماخوذا زفتاوٰی رضویہ مُخَرَّجہ ،ج۱۰،ص۱۱۰)
کن غُلاموں کوزکوٰۃ نہیں دے سکتے ؟
مملوکِ شرعی (یعنی شرعی غلام)کا وجود فی زمانہ مفقود ہے ،بہرحال ان