فیضانِ زکاۃ |
(۳) دَین ضعیف: وہ ہے جو غیرِ مال کا بدل ہو جیسے مہر اور مکان یا دکان کا کرایہ کہ نفع کا بدلہ ہے مال کا نہیں۔ حکم: اس میں گزشتہ سالوں کی زکوٰۃ فرض نہیں ہے ۔جب قبضہ میں آجائے اور شرائطِ زکوٰۃ پائی جائیں تو سال گزرنے پر زکوٰۃ فرض ہوگی ۔
(الدرالمختار،کتاب الزکوٰۃ ،باب زکوٰۃالمال ج۳،ص۲۸۱ملخصاً: بہار ِ شریعت ،حصہ ۵، ص۹۰۶)
قرض کی واپسی کی امید نہ ہوتو؟
جس کے ذمے ہمارا دَین(قوی یا ضعیف )ہو اور وہ لاپتہ ہوگیا ،یا اس نے ہمارا مقروض ہونے سے انکار کردیا اور ہمارے پاس گواہ بھی نہیں ،الغرض قرض کی واپسی کی کوئی امید نہ رہی تو اب ہم پر زکوٰۃ دینا واجب نہیں ۔ پھر اگر خوش قسمتی سے اس نے قرض لوٹادیا تو ایسی صورت میں گزشتہ سالوں کی زکوٰۃ فرض نہیں ہے ۔
(الدر المختار وردالمحتار،کتاب الزکوٰۃ،مطلب فی زکوٰۃ ثمن المبیع،ج۳،ص۲۱۸)
زکوٰۃ واجب ہونے کے بعدمال میں کمی کا حکم
مال میں کمی کی 3 صورتیں ہیں: (۱)اِسْتِہْلَاک: یعنی رقم ضائع ہونے میں اس کے فعل کو دخل ہو مثلاً خرچ کر ڈالا، پھینک دیا یا کسی غنی کو ہبہ کردیا (یعنی تحفت ً دے دیا)یا کسی نذر یا کفارے یا کسی اور صدقہ واجبہ کی نیت