Brailvi Books

فیضانِ زکاۃ
54 - 149
ہونے پر بیوی پر زکوٰۃ واجب ہوجائے گی ۔
 (فتاویٰ رضویہ مُخَرَّجَہ،کتاب الزکوٰۃ،ج۱۰، ص۱۶۸ملخصاً)
دَین(قرض) کاحکم
    ہماری جو رقم کسی کے ذمے ہو اسے دَین کہتے ہیں اس کی 3 قسمیں ہیں اور ہر ایک کا حکم الگ الگ ہے :

(۱)دَین قوِی:

     دین قَوِی اسے کہتے ہیں جو ہم نے کسی کو قرض دیا ہوا ہو،۔۔۔۔۔۔یاتجارت کا مال اُدھاربیچا ہو،۔۔۔۔۔۔یاکوئی زمین یا مکان تجارت کی غرض سے خرید کر کرائے پر دیا اور وہ کرایہ کسی کے ذمے ہو ۔

حکم:     اس کی زکوٰۃ ہرسال فرض ہوتی رہے گی لیکن ادا کرنا اس وقت واجب ہو گا جب مقدارِ نصاب کا کم ازکم پانچواں حصہ وصول ہوجائے تو اس پانچویں حصے کی زکوٰۃ دینا ہوگی ،مثلاً 50,000روپے نصاب ہو تو جب اس کا پانچواں حصہ 10,000روپے وصول ہوجائیں تو اس کا چالیسواں حصہ 250روپے بطورِ زکوٰۃ دینا واجب ہوگا۔البتہ آسانی اس میں ہے کہ ہر سال اس کی بھی زکوٰۃ ادا کر دی جا ئے ۔

(۲)دَین مُتَوَسِّط:

    دَین مُتَوَسِّط اسے کہتے ہیں جو غیرتجارتی مال کا عوض یا بدل ہو جیسے گھر کی کرسی یا چارپائی یا دیگر سامان بیچا اور اس کی قیمت لینے والے پر اُدھار ہو۔ 

حکم :     اس میں بھی زکوٰۃ فرض ہوگی مگر ادائیگی اُس وقت واجب ہوگی جب بقدرِ نصاب پوری رقم آجائے ۔
Flag Counter