Brailvi Books

فیضانِ زکاۃ
38 - 149
سونے کا ناجائز استعمال کرنے والے پر زکوٰۃ ہے یا نہیں ؟
    سونا چاندی کا استعمال چاہے مالک کے لئے جائز ہویا نہ ہو ،اس پر ان کی زکوٰۃ دیناواجب ہے ۔ درمختار میں ہے :''ان دونوں (یعنی سونا اور چاندی)سے بنی ہوئی اشیاء میں چالیسواں حصہ زکوٰۃ لازم ہے اگرچہ یہ ڈلی کی صورت میں ہوں یا زیورات کی صورت میں ، ان کا استعمال جائز ہو یا ممنوع ۔''
(الدر المختار وردالمحتار،کتاب الزکوٰۃ،باب زکوٰۃ المال ،ج۱،ص۲۷۰،ملخصاً)
ہیروں اور مو تیوں پر زکوٰۃ
    ہیروں اورموتی پر زکوٰۃ واجب نہیں اگرچہ ہزاروں کے ہوں ،ہاں!اگر تجارت کی نیت سے لئے تو زکوٰۃ واجب ہے ۔
(الدرالمختار،کتاب الزکوٰۃ ،ج۳،ص۲۳۰)
سونے یا چاندی کی کڑھا ئی پر زکوٰۃ
    اگرکپڑوں پر سونے یا چاندی کی کڑھائی کروائی ہو تو اس پر بھی زکوٰۃ ہوگی ۔
(فتاویٰ امجدیہ،کتاب الزکوٰۃ،ج۱، ص۳۷۷)
حج کے لئے جمع کی جانے والی رقم پر زکوٰۃ
   سفرِ حج وزیارتِ مدینہ کے لئے جمع کی جانے والی رقم پر بھی وجوبِ زکوٰۃ کی شرائط پوری ہونے پر زکوٰۃ دینا ہوگی ۔
 (فتاوٰی رضویہ مُخَرَّجَہ ، ج۱۰،ص۱۴۰)
Flag Counter