Brailvi Books

فیضانِ زکاۃ
145 - 149
پاکٹ سائز رسالے میں دیئے گئے خانے پُر کرتے ہیں ۔(۱۳)مَدَنی مذاکَرات:بسااوقات مدنی مذاکرات کے اجتماعات کا انعقادبھی ہوتا ہے جس میں عقائدواعمال ،شریعت و طریقت، تاریخ و سیرت، طِبابت و روحانیت وغیرہ مختلف موضوعات پر پوچھے گئے سُوالات کے جوابات دئیے جاتے ہیں ۔(یہ جوابات خود امیرِاہلِسُنّت دامت برکاتہم العالیہ دیتے ہیں ۔مجلس مکتبۃالمدینہ) (۱۴)رُوحانی علاج اور اِسْتِخارہ:دکھیارے مسلمانوں کا تعویذات کے ذریعے فی سبیل اللہ عِلاج کیاجاتا ہے نیز استخارہ کرنے کا سلسلہ بھی ہے ۔ماہانہ کم و بیش ڈیڑھ لاکھ مسلمان اس سے مُستَفِیض ہوتے ہیں (۱۵)حُجّاج کی تربیت: حج کے مَوسِمِ بہار میں حاجی کیمپوں میں مُبَلِّغینِ دعوتِ اسلامی حاجیوں کی تربیت کرتے ہیں ۔حج وزیاراتِ مدینہ منورہ میں رہنمائی کے لیے مدینے کے مسافروں کو حج کی کتابیں بھی مفت پیش کی جاتی ہیں ۔(۱۶) تعلیمی ادارے:تعلیمی اداروں مثلاََدینی مدارس ، اسکولز،کالجزاور یونیورسٹیز کے اساتذہ وطلباء کو میٹھے میٹھے آقا مدینے والے مصطفٰے  کی سُنّتوں سے روشناس کروانے کے لیے بھی مدنی کام ہورہا ہے۔بے شمار طلباء سُنّتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرتے ہیں نیز مدنی قافلوں کے مسافربھی بنتے رہتے ہیں ،الحمدللہ عزوجل متعدد دنیوی علوم کے دلدادہ بے عمل طُلبا،نمازی اور سُنّتوں کے عادی ہوگئے۔چھٹیو ں میں دینی تربیت کے لیے'' فیضانِ قرآن و حدیث کورس'' کی بھی ترکیب کی جاتی ہے ۔ (۱۷)جامِعۃُالمدینہ:کثیر جامعات بنام''جامعۃالمدینہ''قائم ہیں ان کے ذریعے لاتعداد اسلامی بھائیوں کو (حسب ضِرورت قیام وطعام کی سہولتوں کے ساتھ)''درس نظامی''(یعنی عالم کورس)اور اسلامی بہنوں کو'' عالمہ کورس'' کی مفت تعلیم دی جاتی ہے۔اہلسُنّت کے مدارس کے مُلک گیر ادارہ تنظیم المدارس(پاکستان) کی جانب سے لئے جانے والے امتحانات میں برسوں سے تقریباََ ہر سال ''دعوتِ اسلامی'' کے جامعات کے طلباء اور طالبات پاکستان میں نمایاں کامیابی حاصل کرکے بسااوقات اول ،دوم اور سوم پوزیشن حاصل کرتے ہیں۔(۱۸)مدرَسۃُ الْمدینہ:اندرون وبیرون ِ مُلک حفظ وناظرہ کے لاتعداد مدارِس بنام ''مدرسۃالمدینہ''قائم ہیں۔پاکستان میں تادم ِ تحریرکم وبیش42,000(بیالیس ہزار)مَدَنی مُنّے اور مَدَنی مُنّیوں کو حفظ وناظِرہ کی مفت تعلیم دی جا رہی ہے۔ (۱۹)مدرَسۃُالْمدینہ (بالغان):اسی