ہیں !مُبَلِّغین کی انفِرادی کوشِشوں کے باعِث کُفّار قیدی بھی مُشَرَّف بہ اسلام ہو رہے ہیں۔(۹)اجتِماعی اِعْتِکاف:دُنیا کی بے شُمار مساجِد میں ماہِ رَمضانُ المبارککے30دن اور آخِری عَشرہ میں اِجتماعی اِعْتِکاف کا اہتمام کیا جاتا ہے۔اِن میں ہزارہا اسلامی بھائی علم ِ دین حاصل کرتے ،سُنّتوں کی تربیت پاتے ہیں۔ نیز کئی مُعْتَکِفِین چاند رات ہی سے عاشقان ِ رسول کے ساتھ سُنّتوں کی تربیَّت کے مَدَنی قافلوں کے مسافِر بن جاتے ہیں ۔(۱۰)حج کے بعد سب سے بڑا اجتِماع:دنیا کے مختلف مُمالِک میں ہزاروں مقامات پر ہونے والے ہفتہ وار سُنّتوں بھر ے اجتِماعات کے علاوہ عالَمی اور صوبائی سطح پربھی سُنّتوں بھرے اجتِماعات ہوتے ہیں ۔جن میں ہزاروں ،لاکھوں عاشقان ِ رسول شرکت کرتے ہیں اور اجتماع کے بعد خوش نصیب اسلامی بھائی سُنّتو ں کی تربیت کے مدنی قافلوں کے مسافر بھی بنتے ہیں ۔مدینۃُالاولیاء ملتان شریف (پاکستان )میں واقع صَحرائے مدینہ کے کثیر رقبے پر ہر سال تین دن کا بینَ الاقوامی سُنّتوں بھرا اجتماع ہوتا ہے۔جس میں دنیا کے کئی مُمالِک سے مَدَنی قافلے شرکت کرتے ہیں۔بِلا شُبہ یہ مسلمانوں کا حج کے بعد سب سے بڑا اجتماع ہوتا ہے۔صَحرائے مدینہ مدینۃُ الاولیاء ملتان اور صحرائے مدینہ باب المدینہ کراچی کا کثیر رقبہ دعوتِ اسلامی کی مِلکیَّت ہے۔ (۱۱)اسلامی بہنوں میں مَدَنی اِنقِلاب :اسلامی بہنوں کے بھی شَرْعی پردہ کے ساتھ مُتَعَدَّد مقامات پر ہفتہ وار اجتماعات ہو تے ہیں ۔لاتعداد بے عمل اسلامی بہنیں با عمل ،نمازی اور مَدَنی بُرقَعَوں کی پابند ہوچکی ہیں۔دُنیا کے مختلف مُمالِک میں اکثر گھروں کے اندر ان کے تقریباََروزانہ ہزاروں مدارِس بنام مدرَسَۃُالمدینہ(برائے بالِغات) بھی لگائے جاتے ہیں ،ایک اندازے کے مطابق فَقَط باب المدینہ (کراچی)میں اسلامی بہنوں کے 1317 مدرَسے تقریباََ روزانہ لگتے ہیں جن میں 12017 اسلامی بہنیں قراٰن ِ پاک ،نَماز اورسُنّتوں کی مُفت تعلیم پاتیں اور دعائیں یاد کرتی ہیں۔(۱۲)مدنی انعامات:اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں اور طلباء کو فرائض وواجِبات،سُنَن ومُستَحَبَّات اور اخلاقیات کا پابند بنانے اور مہلِکات(یعنی گناہوں )سے بچنے کے لیے مدنی انعامات کی صورت میں ایک نظام ِ عمل دیا گیاہے ۔بے شمار اسلامی بھائی ،اسلامی بہنیں اور طلباء مدنی انعامات کے مطابق عمل کرکے روزانہ سونے سے قبل ''فکرِمدینہ ''یعنی اپنے اعمال کا جائزہ لے کر کارڈ یا