طرح مختلف مساجد وغیرہ میں عُمُوماًبعد نمازِ عشاء ہزارہا مدرسۃالمدینہ کی ترکیب ہوتی ہے جن میں اسلامی بھائی صحیح مخارج سے حروف کی درست ادائیگی کے ساتھ قراٰن کریم سیکھتے اور دعائیں یاد کرتے ،نمازیں وغیرہ درست کرتے اورسُنّتوں کی تعلیم مفت حاصل کرتے ہیں ۔(۲۰)شِفاخانے:محدود پیمانے پر شِفاخانے بھی قائم ہیں جہاں بیمار طلباء اور مدنی عملہ کا مفت عِلاج کیا جاتاہے ضرورتاََ داخل بھی کرتے ہیں نیز حسب ضرورت بڑے اسپتالوں کے ذریعے بھی علاج کی ترکیب بنائی جاتی ہے(۲۱)تَخَصُّص فِی الْفِقْہْ:یعنی''مفتی کورس''کا بھی سلسلہ ہے جس میں مُتَعَدَّد عُلَمائے کرام اِفتاء کی تربیت پارہے ہیں۔(۲۲)شریعت کورس:ضروریاتِ دین سے رُوشَناس کروانے کیلئے اپنی نَوعیّت کا مُنفرِد ''شریعت کورس''بھی شروع کیا گیا ہے جس میں تَمام شُعبہ ہائے زندگی سے تعلُّق رکھنے والے اسلامی بھائی شرکت کرتے ہیں۔اسلامی بہنوں میں بھی یہ کورس جاری ہے۔اِس کیلئے دعوتِ اسلامی کی ''مجلس تَحقیقاتِ شَرْعیہ''کے مُبَلِّغین عُلَماء کِرام کَثَّرَھُمُ اللہُ تعالٰی نے باقاعدہ ایک ضَخِیم کتاب بنام''نِصابِ شَرِیعت(حصہ اول)''مُرتّب فرمائی ہے جو کہ مکتبۃُ المدینہ کی تمام شاخوں سے ھَدِیَّۃً طَلَب کی جا سکتی ہے۔(۲۳)مجلسِ تَحقیقاتِ شَرْعِیَّہ:مسلمانوں کو پیش آمَدَہ جدید مسائل کے حل کے لئے مجلسِ تَحقیقاتِ شَرعِیَّہ مصروفِ عمل ہے جو کہ دعوتِ اسلامی کے مُبَلِّغین عُلَماء و مفتیانِ کرام پر مُشتِمل ہے۔ (۲۴)دارُالْاِفْتاء اہلِ سُنَّّت:مسلمانوں کے شرعی مسائل کے حل کے لیے مُتَعَدَّد ''دارُالْاِفتائ''قائم کئے گئے ہیں جہاں دعوتِ اسلامی کیمُبَلِّغین مفتیانِ کرام ،بالمشافہ،تحریری اور مکتوبات کے ذریعے شرعی مسائل کا حل پیش کررہے ہیں ۔اکثر فتاوٰی کمپیوٹر پر کمپوز کرکے دئیے جاتے ہیں۔(۲۵)انٹر نیٹ:انٹر نیٹ کی ویب سائٹwww.dawateislami.netکے ذریعے دنیا بھر میں اسلام کا پیغام عام کیا جارہاہے۔(۲۶)آن لائن دارُالْاِفْتاء اہلِ سُنَّّت:دعوتِ اسلامی کی websiteمیں دارُالافتاء اہلِ سُنّت پر دُنیا بھر کے مسلمانوں کی طرف سے پوچھے جانے والے مسائل کاحل بتایا جاتا ،کفّار کے اسلام پر اعتراضات کے جوابات دئیے جاتے اور اِن کو اسلام کی دعوت پیش کی جاتی ہے۔(۲۷،۲۸)مکتبۃ المدینہ اورالمدینۃُ العِلمیّۃ:ان دونوں اداروں کے ذریعے سرکارِاعلیٰحضرت رحمۃ اللہ علیہ اور دیگر عُلَمائے اہلسنت کی کتابیں زیورِطبع سے آراستہ ہوکر