از:شیخِ طریقت ،امیرِ اَہلسنّت ،بانیئ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ
مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار ؔقادِری رضَوی ضیائی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالیہ
(۱)66مُمالِک:الَحمدُلِلّٰہ عزوجل تبلیغِ قراٰن وسُنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ــــ''دعوتِ اسلامی '' تادمِ تحریر دنیا کے تقریباََ 66مُمالِک میں اپنا پیغام پہنچا چکی ہے اور آگے کُوچ جاری ہے۔(۲)کُفّار میں تبلیغ:لاکھو ں بے عمل مسلمان ،نمازی اور سُنتّوں کے عادی بن چکے ہیں۔مختلف مُمالک میں کُفّار بھی مُبَلِّغینِ دعوتِ اسلامی کے ہا تھوں مشرف بہ اسلام ہوتے رہتے ہیں۔(۳)مدنی قافلے:عاشقانِ رسول کے سُنّتوں کی تر بیت کے بے شمار مَدَنی قافلے مُلک بہ مُلک شہر بہ شہر اورقَریہ بہ قَریہ سفر کرکے علم ِدین اور سُنّتوں کی بہاریں لُٹا رہے اور نیکی کی دعوت کی دھو میں مچا رہے ہیں۔(۴)مدنی تربیت گاہیں: مُتَعَدَّد مقامات پر تربیّت گاہیں قائم ہیں جن میں دُور و نزدیک سے اسلامی بھائی آکر قِیام کرتے ،عاشقان ِ رسول کی صُحبت میں سنّتوں کی تر بیت پاتے اور پھرقُرب وجَوار میں جا کر ''نیکی کی دعوت ''کے مدنی پھول مہکاتے ہیں ۔(۵)مساجد کی تعمیر:کے لیے'' مجلس ِخُدّامُ المساجد ''قائم ہے،مُتَعَدَّد مساجد کی تعمیر ات کا ہر وَقْتْ سلسلہ رَہتا ہے ،کئی شہروں میں '' مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ '' کی تعمیرات کا کام بھی جاری ہے ۔(۶)آئمَّہ مساجِد:بے شما ر مساجد کے امام و مُؤَذِّنِین اور خادِمین کے مُشاہَرے(تنخواہوں)کی ادائیگی کا بھی سلسلہ ہے۔(۷)گُونگے،بَہرے اور نابِینا:ان کے اندر بھی مَدَنی کام ہورہا ہے اور ان کے مَدَنی قافلے بھی سفر کرتے رہتے ہیں۔(۸)جَیل خانے:قَیدیوں کی تعلیم وتربیت کے لیے جَیل خانوں میں بھی مدنی کام کی ترکیب ہے۔کراچی سینٹرل جیل میں قیدیوں کو عالم بنانے کیلئے جامعۃ ُالْمدینہ کا بھی سلسلہ ہے۔ کئی ڈاکواور جَرائم پیشہ افراد جیل کے اند ر ہونے والے مَدَنی کاموں سے مُتأَثِّر ہوکر تائب ہونے کے بعدرِہا ئی پاکر عاشِقانِ رسول کے ساتھ مَدَنی قافلوں کے مسافر بننے اور سُنّتوں بھری زندگی گزارنے کی سعادت پارہے ہیں ،آتِشیں اسلِحہَ کے ذریعے اندھا دھند گولیاں برسانے والے اب سُنَّتوں کے مَدَنی پھول برسارہے