Brailvi Books

فیضانِ زکاۃ
142 - 149
مَدَنی التجاء
    زکوٰۃ ادا کرنے والے خوش نصیب اسلامی بھائیوں اور بہنوں کی خدمت میں مؤدبانہ گزارش ہے کہ اپنی زکوٰۃ قریبی رشتہ داروں کو دیں جو زکوٰۃ کے مستحق بھی ہوں

یاپھرایسے مقام پر دینے کی کوشش فرمائیں جہاں نہ صرف اس کا دینا جائز ہو بلکہ یہ صدقہ آپ کے لئے عظیم الشان ثواب ِ جاریہ بن سکے ۔ اس کو یوں سمجھئے کہ اگر آپ کوئی کاروبار کرنا چاہیں اور دو قسم کے کاروبار آپ کے پیش ِ نظر ہوں۔

(۱)جس میں ایک مرتبہ نفع حاصل ہوگا پھر منقطع ہوجائے گا ۔

(۲) جس میں نفع کا سلسلہ تاقیامت ہو ۔

    تو یقینا آپ کا دل ودماغ دوسری قسم کے کاروبار کے حق میں فیصلہ دے گا۔الحمدللہ عزوجل تبلیغ قرآن وسنت کی عالمگیر تحریک دعوت اسلامی 36 سے زیادہ شعبہ جات میں مَدَنی کام کررہی ہے ۔برائے کرم! اپنی زکوٰۃوعُشراور صدقات وخیرات دعوتِ اسلامی کو دینے کے ساتھ ساتھ اپنے رشتہ داروں ، پڑوسیوں اور دوستوں پربھی انفِرادی کوشِش فرما کر ان کے زکوٰۃوعشر اوردیگر عَطِیّات دعوت اسلامی کے مَدَنی مرکز پر پہنچاکریا کسی ذمّہ دار اسلامی بھائی کو دے کر یا مَدَنی مرکز پر فون کرکے کسی اسلامی بھائی کو طلب فرماکرانہیں عنایت فرمادیجئے۔اللہ عزوجل آپ کاسینہ مدینہ بنائے۔ ٰ

ٰامین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم 

عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ محلہ سوداگران ، پرانی سبزی منڈی ، باب المدینہ کراچی، پاکستان 

فون : 4921389-91

www.dawateislami.net / www.dawateislami.org
Flag Counter