(۵)حضرت سیدنا ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہماسے مروی ہے کہ حضورِ پاک، صاحبِ لَولاک، سیّاحِ افلاک صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایا:جس پر نہ فاقہ گزرا نہ اتنے بال بچے ہیں جن کی طاقت نہیں رکھتا اور سوال کا دروازہ کھو لے،اللہ عزوجل اس پر فاقہ کا دروازہ کھول دے گا ایسی جگہ سے جو اس کے خیال میں بھی نہیں۔
(شعب الایمان ،با ب فی الزکوٰۃ،فصل فی الاستعفاف عن المسألۃ،الحدیث ۳۵۲۶، ج۳، ص۲۷۴)
(۶)حضرت سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے مروی ہے کہ اللہ عزوجل کے مَحبوب، دانائے غُیوب، مُنَزَّہٌ عَنِ الْعُیوب صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے صدقہ اور سوال سے بچنے کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا:''اوپر والا ہاتھ نیچے والے ہاتھ سے بہتر ہے ،اوپر والا ہاتھ خرچ کرنے والا ہے اور نیچے والا مانگنے والا۔''
(صحیح مسلم ،کتاب الزکوٰۃ،باب بیان ان الید العلیا...الخ،الحدیث،۱۰۳۳،ص۵۱۵)