(۱)حضرت سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے مروی ہے کہ شہنشاہِ مدینہ،قرارِ قلب و سینہ، صاحبِ معطر پسینہ، باعثِ نُزولِ سکینہ، فیض گنجینہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلّم نے فرمایا:''تم میں سے کوئی شخص سوال کرتا رہے گا یہاں تک کہ وہ اللہ تعالیٰ سے اس حال میں ملاقات کریگا کہ اس کے جسم پر گوشت کا ایک ٹکڑا بھی نہیں ہوگا۔''
(صحیح مسلم ،کتاب الزکوٰۃ،باب کراہیۃالمسا لۃ للناس ،الحدیث،۱۰۴۰،ص۵۱۸)
(۲)حضرت سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ نبی مُکَرَّم،نُورِ مُجسَّم، رسول اکرم، شہنشاہ ِبنی آدم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا:''سوال ایک قسم کی خراش ہے کہ آدمی سوال کر کے اپنے منہ کو نوچتا ہے ، جو چاہے اپنے منہ پر اس خراش کو باقی رکھے اور جو چاہے چھوڑ دے ۔''
(سنن ابی داؤد،کتاب الزکوٰۃ،باب ما تجوز فیہ المسأ لۃ،الحدیث۱۶۳۹،ج۲،ص۱۶۸)