ربیع:اِس سے مراد موسم سرما کی فصلیں ہیں جن کی کاشت موسم سرما کے آغازمیں اکتوبرسے دسمبر تک ہوتی ہے اورکٹائی موسم سرما کے اختتام اورموسم بہار میں جنوری تااپریل ہوتی ہے۔
ربیع کی اہم فصلیں:
ربیع کی اہم فصلوں میں گَنْدُم،چنا،جَو، برسیم ، تورِیا ، رائی،سرسوں اورلُوسن ہیں دالوں میں مسورکی دال ربیع کی اہم فصل ہے۔
سبزیاں:اِس موسم کی سبزیوں میں پھول گوبھی ،بندگوبھی ، شلغم، گاجر، چقندر،مٹر، پیاز،لہسن، مولی ،پالک،دھنیااورمختلف قسم کے ساگ اورمیتھی شامل ہیں۔
پھل:ربیع کے پھلوں میں مالٹا،لوکاٹ ،بیر،امرود،سیب، چیکو،انار، ناشپاتی، آم لوک (جاپانی پھل)،سنگترا، پپیتا ،اورناریل شامل ہیں ۔عموماً شہد بھی ربیع کی فصل کے ساتھ ہی حاصل کیا جاتاہے۔