| فیضانِ زکاۃ |
جواب: کھیت بویا مگر پیداوار ضائع ہو گئی مثلاًکھیتی ڈوب گئی یا جل گئی یا سردی او ر لُوسے جاتی رہی توان سب صورتوں میں عشر ساقط ہے، جب کہ کل جاتی رہی اوراگرکچھ باقی ہے تو اس با قی کا عشر لیں گے اور اگرجانور کھا گئے تو (عشر)ساقط نہیں اور (عشر)ساقط ہو نے کے لئے یہ بھی شرط ہے کہ اس کے بعد اس سال کے اندر اس میں دوسری زراعت تیار نہ ہو سکے اور یہ بھی شرط ہے کہ توڑنے یا کا ٹنے سے پہلے ہلاک ہو ورنہ ساقط نہیں ۔
(ردالمحتار،کتاب الزکوٰۃ ، ج۳،ص۳۲۳)
عشر کس کو دیاجائے
سوال:عشر کسے دیا جائے ؟ جواب:عشر چونکہ کھیت کی پیداوار کی زکوۃ کا نام ہے ،اس لئے جن کو زکوۃدی جاسکتی ہے ان کو عشر بھی دیا جاسکتا ہے۔
(الفتاوی الخانیہ،کتاب الزکوۃ،فصل فی العشر فی مایخرجہ الارض ،ج۱،ص۱۳۲)
خریف کی فصلیں،سبزیاں اورپھل
خریف:اِس سے مراد موسم گرما کی فصلیں ہیں جن کی کاشت موسم گرماکے آغاز میں مارچ تاجون جبکہ کٹائی موسم گرما کے اختتام اورخزاں میں اگست تانومبر ہوتی ہے۔ خریف کی اہم فصلیں: کپاس،جُوار،دھان(چاول)،باجرہ، مُونگ پھلی ،مکئی،کماد(یعنی گنّا)اور سورج مُکِّھی خریف کی اہم فصلیں ہیں دالوں میں دال مونگ،دال ماش اور لوبیا خریف