اگر طویل عرصے سے عشرادا نہ کیا ہوتو؟
سوال:اگر کئی سال عشر ادا نہ کیا ہو توکیا کِیا جائے ؟
جواب:عشر کی عدمِ ادائیگی پر توبہ کرے اورسابقہ سالوں کے عشر کا حساب لگا کر بقدرِ استطاعت ادا کرتارہے ۔(ماخوذ از الفتاوی المصطفویۃ،ص۲۹۸)
اگر فصل ہی کاشت نہ کی تو؟
سوال:اگر زراعت پر قادر ہو نے کے باوجود کسی نے فصل کاشت نہیں کی توکیا اس صورت میں بھی اس پر عشرواجب ہو گا ؟
جواب: اگر کسی نے زراعت پر قادر ہونے کے باوجود فصل کاشت نہیں کی تو پیداوار نہ ہونے کی بنا پراس پر عشر کی ادائیگی واجب نہیں کیونکہ عشر زمین پر نہیں اس کی پیداوار پر واجب ہوتا ہے۔
( ردالمحتار، کتاب الزکوٰۃ ، باب العشر ، ج۳،ص۳۲۳)
فصل ضائع ہونے کی صورت میں عشر
سوال:اگر کسی وجہ سے فصل ضائع ہو گئی تو عشر واجب ہو گا ؟