Brailvi Books

فیضانِ زکاۃ
126 - 149
ہوں ،میں تیرا خزانہ ہوں ۔ اس کے بعد نبی پاک، صاحبِ لولاک ،سیّاحِ افلاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس آیت کی تلا وت فرمائی :
وَلَا یَحْسَبَنَّ الَّذِیۡنَ یَبْخَلُوۡنَ بِمَاۤ اٰتٰىہُمُ اللہُ مِنۡ فَضْلِہٖ ہُوَ خَیۡرًا لَّہُمْ ؕ بَلْ ہُوَ شَرٌّ لَّہُمْ ؕ سَیُطَوَّقُوۡنَ مَا بَخِلُوۡا بِہٖ یَوْمَ الْقِیٰمَۃِ ؕ
ترجمہ کنزالایمان:اورجو بخل کرتے ہیں اس چیزمیں جو اللہ نے انہیں اپنے فضل سے دی ،ہر گزاسے اپنے لئے اچھا نہ سمجھیں بلکہ وہ ان کے لئے برا ہے عنقریب وہ جس میں بخل کیا تھا قیامت کے دن ان کے گلے کا طوق ہو گا۔   (پ۴، اٰل عمران:۱۸۰ )
( صحیح البخاری،کتاب الزکوۃ ،باب اثم مانع الزکوۃ ،الحدیث۱۴۰۳،ج۱،ص۴۷۴)
    حضرتِ سیدنا بریدہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ سرکا ر ِمدینہ ،راحتِ قلب وسینہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا:''جو قوم زکوۃ نہ دے گی اللہ عزوجل اسے قحط میں مبتلا فرمائے گا۔''
(المعجم الاوسط،الحدیث۴۵۷۷،ج۳،ص۲۷۵)
    حضرتِ سیدنا امیر المؤمنین عمر فاروق اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روا یت ہے کہ نبی کریم ،رء ُوف رحیم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا:'' خشکی و تری میں جو مال تلف ہوتا ہے ،وہ زکوۃ نہ دینے کی وجہ سے تلف ہوتا ہے۔''
(کنزالعمال،کتاب الزکوۃ،الفصل الثانی فی ترہیب مانع الزکوۃ،الحدیث۱۵۸۰۳،ج۶،ص۱۳۱)
    کس پیداوار پر عشرواجب ہے؟
سوال:زمین کی کس پیداوار پر عشرواجب ہے؟
Flag Counter