| فیضانِ زکاۃ |
بکریوں کی تعداد زکوٰۃ 40 سے 120 تک ایک بکری 121 سے200تک دو بکریاں 201سے 399تک تین بکریاں 400 پورے ہونے پر چار بکریاں 400 سے زیادہ ہوں تو ہر سو پر ایک بکری
جانوروں کی زکوٰۃ کے د یگر مسائل
کتنی عمر کے جانوروں کی زکوٰۃ واجب ہے ؟
ایک سال کی عمر کے جانوروں کی زکوٰۃ واجب ہے مثلاً اگر 39 بکریاں سال سے کم عمر کی ہیں اور ایک سال بھر کا ہوچکا تو اب تمام کو شاملِ حساب کیا جائے گا اور اگر کوئی بھی سال بھر کا نہیں تو نہیں کیا جائے گا۔(ماخوذ از الجوہرۃ النیرہ ،کتاب الزکوٰۃ،با ب زکوٰۃالخیل ،ج۳،ص۲۰۸)
اگر کوئی بھی نصاب کو نہ پہنچتا ہوتو؟
اگر کسی کے پاس اونٹ ، گائيں اور بکریاں ہوں لیکن ان میں سے کوئی بھی نصاب کو نہ پہنچتا ہو تو ان کو نہیں ملایا جائے گا۔
(ماخوذ از الدرالمختار،کتاب الزکوٰۃ،با ب زکوٰۃالمال ،ج۳،ص۲۰۸)
گھوڑے گدھے اور خچر کی زکوٰۃ
گھوڑے گدھے اور خچر کی زکوٰۃ دینا واجب نہیں ہے اگرچہ سائمہ ہوں، ہاں! اگر تجارت کے لئے ہوں تو واجب ہے۔
(ماخوذ از الدرالمختار،کتاب الزکوٰۃ،با ب زکوٰۃالغنم ،ج۳،ص۲۴۴)