Brailvi Books

فیضانِ زکاۃ
109 - 149
گائے یا بھینس کی تعداد				زکوٰۃ

30 ہوں تو 					ایک سال کا بچھڑا یا بچھیا 

40 ہوں تو 					پورے دو سال کا بچھڑا یا بچھیا 

60 ہوں تو 					ایک ایک سال کے دو بچھڑے یا بچھیاں 

70 ہوں تو 					ایک سال کا بچھڑا اورایک دو سال کا بچھڑا

80 ہوں تو 					دو سال کے دو بچھڑے
بکریوں کی زکوٰۃ
بکریوں ، بکروں،بھیڑوں یا دُنبوں کی زکوٰۃکی تفصیل کچھ اس طرح سے ہے :

    ٭ کم ازکم 40بکریوں یا بکروں وغیرہ پر نصاب پورا ہوتا ہے ،چالیس سے کم میں زکوٰۃ واجب نہیں ہے ۔

    ٭40 سے 120 تک کی زکوٰۃ میں سال بھر کی بکری یا بکرا دیں گے ۔

    ٭121 سے 200 تک کی زکوٰۃ میں سال بھر کی 2 بکریاں یا بکرے دیں گے ۔

    ٭201 سے 399 تک کی زکوٰۃ میں سال بھر کی 3بکریاں یا بکرے دیں گے ۔

    ٭400 میں سال بھر کی 4بکریاں یا بکرے دیں گے ۔

    ٭ اس کے بعد ہر سو پر ایک بکری یا بکرے کا اضافہ کرتے چلے جائیں گے ۔
 (الفتاویٰ الھندیہ ،کتاب الزکوٰۃ ،الباب الثانی فی صدقۃ السوائم،الفصل الرابع،ج۱،ص۱۷۸)
مزید آسانی کے لئے جدول ملاحظہ کیجئے :
Flag Counter