اپنی جان کی بھی پرواہ نہ کریں، جن کا صاحب ویارغار ہونا خود اللہ عَزَّوَجَلَّ بیان کرے، جو رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے ساتھ تمام غزوات میں شرکت کرنے والے، رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی نگہبانی کرنے والے ہیں۔جن کو رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے امیر الحج بنایا۔جنہیں رسولاللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے امام بنایا۔ جنہوں نے رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی موجودگی میں امامت کی۔جوخلیفہ اول ہیں، جن کی خلافت پر اجماع امت ہے، جن کی خلافت اللہ ، رسول، مسلمانوں سب کو پسند ومحبوب ہے،جنہوں نے منکرین زکوۃ ومرتدین کے خلاف جہاد فرمایا۔ جن کے اوصاف واحسانات کو رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمخود بیان فرمائیں۔ جن کے فضائل کو خود صحابہ کرام واسلاف کرام بیان کریں۔جو رسولاللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی حیات میں بھی ان کے رفیق ہیں اور مزار میں بھی ان کے رفیق ہیں۔’’صدیق کے لیے ہے خدا کا رسول بس‘‘ یہ ان کی کتاب زندگی کا عنوان تھا۔آپ کی شخصیت رسولاللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی رفاقت میں ہے۔یقینا کسی شخصیت کی عظمت اس کی سیرت ذکر کرنے میں ہے،اسی طرح ’’عظمت صدیق اکبر‘‘،’’سیرت صدیق اکبر‘‘ میں ہے۔ فیضان صدیق اکبر سے مالا مال ہونے کے لیےتبلیغ قرآن وسنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ’’دعوتِ اسلامی‘‘ کی مجلس ’’المدینۃ العلمیہ‘‘ کے شعبے ’’فیضان صحابہ واہل بیت‘‘ نے عشرہ مبشرہ میں سے چھ صحابہ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کی سیرت پرکام کی تکمیل کے بعد امیر المؤمنین حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکی سیرت طیبہ بنام’’فیضان صدیق اکبر‘‘پر کام کرنے کی سعی کی اور کم وبیش چھ ماہ کے قلیل عرصے میں اس کو مکمل کیا گیا،تفصیل کچھ یوں ہے:
(1)…آپ کی حیات مبارکہ کو تعارف، اوصاف، ہجرت، غزوات، خلافت، وصالِ پرملال، منقول تفسیرو مروی احادیث، خصوصیات، اوّلیات، افضلیت ، کرامات اور احادیث فضائل کےبارہ ابواب میں تقسیم کیا گیاہے۔
(2)…پیدائش سے لے کر وفات تک حیات طیبہ کے تمام پہلوؤں کواجاگر کیا گیاہے،نیز بعض جگہ مختلف اقوال کوبیان کرنے کے ساتھ ساتھ ان میں مطابقت بھی ذکر کردی گئی ہے۔
(3)…حیات مبارکہ کے تذکرے کے بعد آپ کے فضائل پر مشتمل احادیث مقدسہ بیان کی گئی ہیں اگرچہ ان میں ضمناً کسی اور کی فضیلت بھی مذکور ہو، نیز صحابہ وسلف صالحین سے منقول آپ کے فضائل بھی درج کیے گئے ہیں۔
(4)…اس کتاب میں حیات صدیق اکبر مع فضائل وغیرہ کو کم وبیش 450جلی سرخیوں(Main Headings) اور 1100خفی سرخیوں(Sub Headings) کے ذریعے نہایت ہی احسن انداز میں بیان کیا گیاہے۔