پیش لفظ
دو عالم کے مالِک و مختار، مکی مَدَنی سرکار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:’’اَصْحَابِیْ کَالنُّجُوْم فَبِاَیِّھِمُ اقْتَدَیْتُمْ اِھْتَدَیْتُم یعنی میرے صحابہ ستاروں کی مانند ہیں تم ان میں سے جس کی بھی اقتدا ءکروگے ہدایت پاجاؤ گے۔‘‘
(مشکاۃ المصابیح،کتاب المناقب،باب مناقب الصحابۃ، الحدیث: ۶۰۱۸،ج۲،ص۴۱۴)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!یوں تو تمام صحابہ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان ہی مقتدیٰ بہ (یعنی جن کی اقتداء کی جائے) ستاروں کی مانند اور شمع رسالت کے پروانے ہیں لیکن صدیق اکبر وہ ہیں جو انبیاء کرام کے بعد تمام مخلوق میں افضل ہیں۔ جو محبوب حبیب خدا ہیں جوعتیق بھی ہیں،صدیق بھی ہیں،صادق بھی ہیں، صدیق اکبر بھی ہیں۔حلیم یعنی بردبار بھی ہیں، بچپن وجوانی دونوں میں بت پرستی سے دوررہنے والے، زمانہ جاہلیت وزمانہ اسلام دونوں میں رسولاللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے دوست،جب سبھی نے رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکو جھٹلایا اس وقت آپ کی تصدیق کرنے والے،رسولاللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی خاطر اپنا تن من دھن سب کچھ قربان کرنے والے،مردوں میں سب سے پہلے اسلام قبول کرنے والے، سب سے پہلے اظہار اسلام کرنے والے، سب سے پہلے دعوتِ اسلام دینے والے، جن کے والدین صحابی،اولاد صحابی، اولاد کی اولاد بھی صحابی، جو رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے رشتہ دار، جن کی عبادت وریاضت دیکھ کر لوگ اسلام قبول کریں، شراب سے نفرت کرنے والے، عزت وغیرت کی حفاظت کرنے والے، خلیفہ ہونے کے باوجود انکساری کرنے والے، مشرکین سے رسول خدا کا دفاع کرنے والے، غلاموں کو آزاد کرنے والے،سیدنا بلال حبشی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکو خریدکربادشاہ حقیقی یعنیاللہ عَزَّوَجَلَّسے بہت بڑے متقی کا خطاب پانے والے،جوقرآن وحدیث کے بہت بڑے عالم، علم تعبیر وعلم انساب کے ماہر،رسولاللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمسے براہ راست درس کتاب وحکمت لینے والے، رسولاللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے مشیرووزیر،جن کا خطا کرنا رب کو پسند نہیں، جن کی تائید خود رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکریں،جو خوف خدا سے گریہ وزاری کرنے والے،جو دکھیاری امت کی خیر خواہی کرنے والے، مریضوں کی عیادت کرنے والے، لواحقین سے تعزیت کرنے والے ، جو رسولاللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے سفر ہجرت کے دوست اوریار غار، ہجرت کی رات معراج کے دولہا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکو اپنے کندھوں پر اٹھانے والے،ایسے یار غار کہ رسولاللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکی خاطر