Brailvi Books

فیضانِ صدیق اکبر
10 - 691
(5)…آیات مبارکہ قرآنی رسم الخط میں لکھی گئی ہیں،نیزآیات کے حوالوں کے اہتمام کے ساتھ ساتھ ترجمۂ کنزالایمان کا بھی التزام کیا گیاہے۔
(6)…احادیث مبارکہ اور مشکل الفاظ پر ضرورتاً اعراب لگادیے ہیںنیزاحادیث واقوال کی کم وبیش ۱۲۰۰تخاریج بھی کی گئی ہیں۔
(7)…مختلف مقامات پر احادیث وغیرہ میں مخصوص عربی جملے مع مفہوم ذکر کر دیے ہیں ۔
(8)…اس کتاب کو مرتب کرنے کے لیے عربی ،اردواورفارسی کی کم وبیش ۵۰۰کتب سے استفادہ کیا گیا ہے البتہ بطورماخذ اکثر عربی کتب کوہی معیار بنایا گیا ہےجن کی فہرست کتاب کے آخر میں موجودہے۔
(9)…حیات مبارکہ کے مختلف پہلوؤں میں حتی المقدور احادیث کو ترجیح دی گئی ہے بصورت دیگر تفسیر، تاریخ، سیرت وغیرہ کتب کو پیش نظر رکھا گیاہے۔
(10)…ترغیب وتحریص کے لیے کئی مقامات پر احادیث، واقعات اور اقوال سے حاصل شدہ درس کومدنی پھولوں کی صورت میں بیان کیا گیا ہے۔نیزبعض مقامات پر اہم امور کی وضاحت کے لیے مختلف نقشے بھی دئیے گئے ہیں۔ 
(11)…اس کتاب کو دارالافتاء اہلسنت کے مدنی علماء کرام دَامَتْ فُیُوْضُھُم نے عقائد، کفریہ عبارات، اخلاقیات، فقہی مسائل اور عربی عبارات وغیرہ کے حوالے سے مقدور بھرملاحظہ کرلیا ہے۔
  اس کتاب میں جو بھی خوبیاں ہیں یقینااللہ عَزَّوَجَلَّ اور اس کے محبوب صَلَّی اللہُ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی عطا، اولیائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام  کی عنایت وشیخ طریقت ، امیر اہل سنت، بانیٔ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطارؔ قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی شفقتوں کا نتیجہ ہیں اورجوخامیاں ہیں اُن میں ہماری کوتاہ فہمی کودخل ہے۔اللہ عَزّوَجَلَّ سے دعا ہے کہ وہ دعوتِ اسلامی کی تمام مجالس بشمول’’المدینۃ العلمیہ‘‘کو مزید برکتیں عطا فرمائے، اور حقیقی معنوں میں صحابہ کرام رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُم کی پیروی کرنے کی توفیق عطا فرمائے ، نیز اس کتاب کو خود بھی پڑھنے اور دوسرے کو اس کی ترغیب دلانے کی توفیق عطا فرمائے۔	
اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ   تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ
				شعبۂ فیضان صحابہ واھل بیت
									  المدینۃ العلمیہ(دعوت اسلامی)