Brailvi Books

فیضانِ صدیق اکبر
79 - 691
 حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہ ہم زلف ہوئے۔
٭…سیدتنا میمونہ بنت ہند بنت عوف۔زوجہ رسولاللہ 
٭…سیدتنا اسماء بنت ہند بنت عوف۔زوجہ صدیق اکبر		 (الطبقات الکبری لابن سعد،ج۸، ص۱۰۴، ۲۲۳)
(3)صدیق اکبر کے نواسے رسول اللہ  کے بھتیجے
حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہکے نواسے حضرت سیدنا عبداللہ بن زبیر رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہ رسول اللہ  صَلَّی اللہ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے بھتیجے ہیں، کیوں کہ سرکار صَلَّی اللہ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی پھوپھی اور حضرت سیدنا عبداللہ  بن زبیر رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہ کی دادی حضرت سیدتنا صفیہ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہَا  ہیں۔
٭…عبداللہ  بن عبد المطلب۔۔۔صفیہ بنت عبد المطلب۔
٭…عبداللہ بن اسماء بنت ابی بکر الصدیق۔
٭…عبداللہ  بن زبیر بن صفیہ بنت عبد المطلب۔
(4)سیدتنا خدیجۃ الکبری صدیق اکبر کے نواسے کی پھوپھی دادی
 رسولاللہ صَلَّی اللہ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی زوجہ اُمّ المؤمنین حضرت سیدتنا خدیجۃ الکبری رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہَا حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہکے نواسے حضرت سیدنا عبداللہ  بن زبیر رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہ کی پھوپھی دادی ہیں اور یوں سرکار صَلَّی اللہ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے ساتھ حضرت سیدنا عبد اللہ  بن زبیر رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہکے دورشتے ہوئے: حضرت سیدتنا خدیجہ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہَا  کے زوج ہونے کی وجہ سے پھوپھا دادا ہوئے اور حضرت سیدتنا صفیہ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہَا کےبھتیجے ہونے کی وجہ سے چچا ہوئے۔
٭…عبداللہ  بن زبیر بن صفیہ بنت عبد المطلب۔