Brailvi Books

فیضانِ صدیق اکبر
78 - 691
زہرا ہے کلی جس میں حسین اور حسن پھول
سیدنا صدیق اکبر رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہ نے اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے محبوب، دانائے غُیوب صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی حیات طیبہ سے لے کر اپنی وفات تک کبھی بھی اہل بیت کی خدمت میں کمی نہ آنے دی، بلکہ آپ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہ کی اہل بیت سے یہ خصوصی محبت آپ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہکی اولاد میں بھی منتقل ہوتی رہی اور یوں آپ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہ کی اہل بیت سے مضبوط رشتہ داری قائم ہوگئی ۔اس رشتہ داری کی ابتداء آپ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہ نے خود ہی فرمائی تھی، جس کی تفصیل درج ذیل ہے:
(1)سیدتنا عائشہ صدیقہ کارسولاللہ سےعقد مبارک
حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہنے اپنی لاڈلی شہزادی حضرت سیدتنا عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہَا  کا نکاح ۱۰بعثت نبوی ، شوال المکرم کے مہینے میں اپنے محبوب آقا صَلَّی اللہ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمسے کیا۔ اس وقت سیدتنا عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہَا  کی عمر چھ سال تھی۔ نکاح کے تین سال بعد شوال المکرم ہی کے مہینے میں ۹ سال کی عمر میں آپ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہَا کی نبی اکرم نور مجسم شاہ بنی آدم صَلَّی اللہ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے کاشانہ اقدس میں رخصتی ہوئی۔ آپ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہَاکو ۹ سال اور پانچ ماہ رسول اللہ  صَلَّی اللہ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی رفاقت حاصل رہی، رسولاللہ  صَلَّی اللہ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے وصال کے وقت آپ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہَاکی عمر اٹھارہ سال تھی۔ (تھذیب التھذیب،من اسمہ عبداللہ، ج۴، ص۲۹۸، سیرت سید الانبیاء،  ص۱۲۰)
(2)رسول اللہ  اور صدیق اکبر ہم زُلف
سرکار والا تبار ، ہم بیکسوں کے غم خوار صَلَّی اللہ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی زوجہ محترمہ ام المؤمنین حضرت سیدتنا میمونہ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہَا اور حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہکی زوجہ محترمہ حضرت سیدتنا اسماء بنت عمیس رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہَا یہ دونوں والدہ کی طرف سے بہنیں تھیں،ان کی والدہ محترمہ کا نام ’’ہند بنت عوف‘‘ہے اور انہیں ’’خولہ بنت عوف‘‘ بھی کہا جاتاہے۔یوں اس مبارک رشتے سے   اللہ  عَزَّ وَجَلَّ کے محبوب دانائے غیوب صَلَّی اللہ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اور