Brailvi Books

فیضانِ صدیق اکبر
72 - 691
حق مہر صدیق اکبر نے پیش کیا
اللہ عَزَّ وَجَلَّکے محبوب، دانائے غُیوب صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے مدینہ منورہ ہجرت فرمائی اور اسی سال سیدتنا عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہَا  کی کاشانۂ نبوت میں رخصتی ہوئی اور بارگاہ رسالت میں آپ کے والد حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہنے بطور حق مہر ساڑھے بارہ اوقیہ یعنی کم وبیش پانچ سو درہم نذر کیے۔حضور نبی ٔپاک، صاحبِ لَوْلاک صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ایک پیالہ دودھ سے صحابہ ٔ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان  کی دعوت ولیمہ فرمائی۔   (المستدرک علی الصحیحین، کتاب معرفۃ الصحابۃ، ذکر اداء الصداق، الحدیث:۶۷۷۳، ج۵، ص۶، مدارج النبوۃ، ج۲، ص۶۹۔۷۰ملخصاً)
علم وفضل میں سب سے بڑھ کر
رسول اللہ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی زوجہ ہونے کے باعث آپ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہَانے علمی حوالے سے بھی بارگاہ رسالت سے کثیر فیض حاصل کیا، صحابیات میں سب سے بڑھ کر علم وفضل والی تھیں اور بڑے بڑے جید صحابۂ کرام   عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان  بھی کئی مسائل میں آپ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہَاہی کی طرف رجو ع کرتے تھے۔خصوصا اسلامی بہنوں کے مسائل کو بیان کرنے کے حوالے سے تمام عالم اسلام پر آپ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہَا کا بہت بڑا احسان ہے۔
آپ سے مروی احادیث مبارکہ
آپ سے مروی احادیث کی تعداد کم وبیش ۲۲۱۰ ہے ان میں سے تقریبا ۱۷۴ احادیث بخاری ومسلم کے درمیان متفق علیہ(یعنی امام بخاری وامام مسلم رَحِمَہُمَا اللہ تَعَالٰی  دونوں نے بیان کی) ہیں۔ جبکہ فقط صحیح بخاری میں ۵۴اور صحیح مسلم میں ۶۹ احادیث ان کے علاوہ ہیں۔آپ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہَا۶۳ سال اور چند ماہ کی عمر میں سن ۵۷ ہجری میں انتقال فرماگئیں۔
اعتماد اور رازداری کی اعلی مثال
صحابۂ کرامحضرت سیدتنا عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہَا رسول اللہ  صَلَّی اللہ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی لاڈلی زوجہ ہونے کے ساتھ