Brailvi Books

فیضانِ صدیق اکبر
63 - 691
اسلام کی طاقت بے مثال طاقت
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اللہ عَزَّ وَجَلَّنے اپنے پیارے حبیب صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کی محبت اور حمایت کاجذبہ سب سے پہلے حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہکے دل میں پیدا فرمایا اور اسلام کی سچی محبت سے پوری دنیا کے انسانوں سے قبل انہی کا قلب صافی آشنا ہواتھا، انہوں نے رسولاللہ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمدین اسلام اور مسلمانوں کی طاقت بڑھانے کے لیے جو کوششیں کیں وہ اس حقیقت کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ اگر خلوص قلب سے ایمان کے ساتھ تعلق قائم کرلیا جائے تواس صفت کے حامل شخص کو دنیاکی کوئی طاقت اپنے سامنے جھکا نہیں سکتی، اسلام کی طاقت بے مثال طاقت ہے اسے قبول کرنے والا اگر دل میں جذبۂ صادق رکھتاہوتووہ بھی بے پناہ طاقت کا حامل ہوسکتاہے آپ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہ کی بےمثال سیرت ہمارے سامنے موجودہے جس میں آپ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہ نے اپنے اقوال وافعال دونوں کے ذریعے تبلیغ اسلام کا پرچم بلند فرمایا اور یہ قیامت تک ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔
صدیق اکبر کے والدین کریمین
 آپ کے والد کا تعارف
آپ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہ کے والد محترم کا نام عثمان بن عامر بن عمرو بن كعب بن سعد بن تيم بن مرہ بن كعب بن لؤي بن غالب بن فهر قرشي تيمي اور کنیت ابو قحافہ ہے۔فتح مکہ کے ر وز اسلام لائے،اللہ عَزَّ وَجَلَّکے محبوب، دانائے غُیوب صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی بیعت کی،حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہ کی وفات کے بعدبھی زندہ رہے اوران کے وارث ہوئے، اسلام میں کسی خلیفہ کے بطور والد وارث بننے کا سب سے پہلے انہیں اعزاز حاصل ہوا۔آپ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہنے خلافتِ فاروقی میں وفات پائی۔	
	(تھذیب الاسماء واللغات  للنووی،باب العین والثاء المثلثۃ، ج۱،ص۲۹۶ تا ۲۹۷)