Brailvi Books

فیضانِ صدیق اکبر
49 - 691
 رہا۔ذٰلِکَ فَضْلُ اللہِ یُؤْتِیْہِ مَنْ یَّشَاءُ وَاللہُ ذُوْالْفَضْلِ الْعَظِیْمیہ اللہ  کا فضل ہے جسے چاہے عطا فرماتا ہے اوراللہ  عظیم فضل والا ہے۔پھر ظہور بعثت سے ابدالآبادتک حال تو ظاہر وقطعی ومتواتر ہے۔    (فتاوی رضویہ، ج۲۸، ص۴۵۸)
کبھی ذات باری تعالی میں شک نہ ہوا
امام ابن عساکر رَحْمَۃُ اللہ تَعَالٰی عَلَیْہ  حضرت سیدنا امام زُہری رَحْمَۃُ اللہ تَعَالٰی عَلَیْہ  سےجو حضرت سیدنا انس بن مالک رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہکے شاگرد رشید ہیں روایت کرتے ہیں کہ ’’مِنْ فَضْلِ اَبِیْ بَکْرٍ اَنَّہ لَمْ یَشُکَّ فِی اللہِ سَاعَۃً یعنی حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہکے فضائل سے ایک یہ بھی ہے کہ انہیں کبھی   اللہ  عَزَّ وَجَلَّ میں شک نہ ہوا ۔‘‘ (معرفۃ الصحابۃ ،ج۱،ص۵۲)
ہمیشہ ہمیشہ تک سردارِ مسلمین
 	امام عبدالوہاب شعرانی ’’الیواقیت والجواہر‘‘میں فرماتے ہیں:’’ حضور اقدس صَلَّی اللہ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے حضرت سیدنا ابو بکر صدیق رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہسے ارشاد فرمایا: ’’اَ تَذْکُرُ یَوْمَ یَوْمٍکیا تمہیں اُس دن والا دن یا د ہے ۔‘‘عرض کی: ’’ہاں یادہے اور یہ بھی یادہے کہ اس دن سب سے پہلے حضور نے بَلٰی فرمایا تھا۔‘‘بالجملہ سیدنا صدیق اکبر رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہ روزِ اَلَسْتُسے روزِولادت اور روز ولادت سے روزوفات اور روزوفات سے ہمیشہ ہمیشہ تک سردارِ مسلمین ہیں۔‘‘     (ملفوظات اعلی حضرت، ص۶۲)
روزِ  ’’ اَلَسْتُ‘‘  کیا ہے؟
’’روز اَلَسْتُ ‘‘سے مراد وہ دن ہے جس میں اللہ تعالینے تمام روحوں سے سوال کیا تھا کہ’’ اَلَسْتُ بِرَبِّكُمْ ‘‘ترجمۂ کنزالایمان:کیا میں تمہارا رب نہیں؟‘‘ اور روحوں نے جواب میں کہا تھا:’’ بَلٰى ‘‘ ترجمۂ کنزالایمان: کیوں نہیں ۔‘‘	
(پ ۹، الاعراف: ۱۷۲)