کے سایہ میں بیٹھا تھا۔ اچانک اُس درخت کی ایک شاخ میری طرف جھکنے لگی یہاں تک کہ وہ اتنا قریب آگئی کہ میرے سر سے آلگی۔میں اسے دیکھ رہا تھا اور دل میں سوچ رہا تھا کہ یہ میرے ساتھ کیا ہورہاہے؟ اسی درخت سے یہ آواز میرے کانوں میں پہنچی کہ ’’اللہ عَزَّ وَجَلَّ کا ایک سچا نبی فلاں وقت ظاہر ہوگا تمہیں چاہیے کہ (اس پر ایمان لاؤ اور اس کے دوست بن کر)سب سے زیادہ سعادت مند بنو۔‘‘ میں نے اس سے کہا:’’مجھے واضح کرکے بتاؤ کہ وہ نبی کون ہے اور اس کا نام کیا ہے؟‘‘ اس نے کہا:’’محمد بن عبد اللہ بن عبد المطلب بن ہاشم۔‘‘ میں نے کہا:’’وہ میرے دوست اور میرے حبیب ہیں۔‘‘ میں نے اس درخت سے عہد لیا کہ جس وقت وہ مبعوث ہوجائیں تو مجھے خوشخبری دے دینا۔ جب اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے محبوب، دانائے غُیوب صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم مبعوث ہوگئے تو اس درخت میں سے آواز آئی کہ ’’اے ابو قحافہ کے بیٹے! وہ نبی مبعوث ہوگیا ہے اب کوشش کرواور قسم ہے رب موسیٰ کی! اسلام میں کوئی تم پر سبقت نہ کرے گا۔‘‘جب صبح ہوئی تو میں رسول اللہ صَلَّی اللہ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے پاس پہنچا۔رسول اللہ صَلَّی اللہ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے مجھے دیکھ کر ارشاد فرمایا: ’’اے ابوبکر! میں تمہیں اللہ عَزَّ وَجَلَّ اور اس کے رسول کی طرف بلاتا ہوں۔‘‘ میں نے کہا:’’ میں گواہی دیتاہوں کہ آپ صَلَّی اللہ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّماللہ عَزَّ وَجَلَّ کے رسول ہیں، اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے آپ کو حق دے کر روشن چراغ بنا کر بھیجا ہے، میں آپ صَلَّی اللہ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمپر ایمان لایا۔‘‘ (ازالۃ الخفاء عن خلافۃ الخلفاء، ج۳، ص۳۱)
قبولِ اسلام کے وقت آپ کی عمر
اعلی حضرت، امام اہلسنت ، مجدددین وملت حضرت علامہ مولانا شاہ امام احمد رضا خان عَلَیْہِ رَحمَۃُ الرَّحْمٰن ارشاد فرماتے ہیں :’’(قبول اسلام کے وقت حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہکی عمرتھی)۳۸ (اڑتیس )سال او رسوائے عثمان غنی رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہکے کہ حضور(یعنی سیدنا عثمان غنیرَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہ) کی عمر شریف ۸۲سال ہوئی ہر سہ(یعنی تینوں) خلفائے راشدین رِضْوَانُ اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن (میں سے ہر ایک)کی عمرمبارک نیز عمر شریف حضرت سیدنا امیر معاویہ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہ حضورِ اقدس صَلَّی اللہ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی عمر مبارک کے برابر ہوئیں یعنی ۶۳سال۔ اگرچہ اس میں کچھ روز