Brailvi Books

فیضانِ صدیق اکبر
438 - 691
اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کی خلافت کے معاملے میں مسلمانوں میں تھوڑے بہت اختلاف ہوئے لیکن حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنے اپنے انتقال سے قبل مختلف اکابر صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کی مشاورت سے حضرت سیدنا عمر فاروق اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کو خلیفہ منتخب فرمایا تاکہ ان کے انتقال کے بعد کسی قسم کا کوئی اختلاف پیدا نہ ہونے پائے اور مسلمان بغیر انتشار کے اپنے معاملات کو سنبھال لیں۔
خلافت کے معاملے میں مشاورت
جب حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکی طبیعت زیادہ ناساز ہوئی تو آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنے حضرت سیدنا عبد الرحمن بن عوف رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کو بلا کر ارشاد فرمایا: ’’آپ حضرت سیدنا عمر بن خطاب رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکے متعلق کیا کہتے ہیں؟‘‘انہوں نے عرض کیا: ’’حضور! جس مسئلے کے متعلق آپ مجھ سے دریافت فرمارہے ہیں اسے آپ بہتر جانتے ہیں۔‘‘ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنے ارشاد فرمایا: ’’پھر بھی کچھ تو کہو۔‘‘عرض کیا:’’خداکی قسم! آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے حضرت سیدنا عمر فاروق اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکے بارے میں جو(اپنے بعد خلیفہ بنانے کی) رائے قائم کی ہے وہ اس سے بھی کہیں زیادہ افضل واعلی ہیں۔‘‘ پھر آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنے حضرت سیدنا عثمان غنی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکو طلب فرمایا اور ان سے بھی یہی پوچھاکہ’’مجھے عمر فاروق کے بارے میں بتائیے۔‘‘ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنے جواب دیا:’’حضور! آپ ہم سے بہتر جانتے ہیں۔‘‘ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنے فرمایا: ’’اس کے علاوہ کچھ کہو۔‘‘حضرت سیدنا عثمان غنی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنےعرض کیا:’’ اَللّٰھُمَّ عِلْمِیْ بِہٖ اَنَّ سَرِیْرَتَہُ خَیْرٌ مِّنْ عَلَانِیَّتِہٖ وَاِنَّہُ لَیْسَ فِیْنَا مِثْلُہُحضرت سیدنا عمر فاروق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکے بارے میں میرا علم یہی ہے کہ ان کا باطن ان کے ظاہر سے کہیں بہتر ہے اور ہمارے درمیان ان کی مثل کوئی نہیں ہے۔‘‘سیدنا صدیق اکبر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنے فرمایا: ’’اللہ عَزَّ وَجَلَّآپ پر رحم فرمائے۔‘‘پھرآپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنے حضرت سیدنا سعید بن زید رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہاور سیدنا اُسید بن حضیر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکے ساتھ ساتھ دیگر مہاجرین وانصار سے بھی مشورہ کیا۔ حضرت سیدنا اسیدبن حضیر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنے عرض کیا: