Brailvi Books

فیضانِ صدیق اکبر
436 - 691
(4)فکرآخرت سےبھرپورخطبہ
حضرت سیدنا عبد اللہ بن عُکَیْم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے روایت ہے کہ ایک بار حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنے ایک طویل خطبہ دیا ، حمد وثنا کے بعد ارشاد فرمایا:اے لوگو! میں تمہیں پرہیزگاری کی وصیت کرتاہوں اور یہ بھی کہ تم اس ذات برحق کی ایسی حمد وثنا کروجیسی حمد وثنا کرنے کا حق ہےاور یہ کہ تم خوف خدا کے ساتھ ساتھ اس کی رحمت الٰہی پر بھی نظر رکھواور رب کی بارگاہ میں گڑ گڑا کر مانگو کیونکہ   اللہ عَزَّ وَجَلَّنے حضرت سیدنا زکریا عَلٰی نَبِیِّنَاوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام اوران کے خاندان والوں کی تعریف کی ہے چنانچہاللہ عَزَّ وَجَلَّارشادفرماتاہے: ’’(اِنَّهُمْ كَانُوْا یُسٰرِعُوْنَ فِی الْخَیْرٰتِ وَ یَدْعُوْنَنَا رَغَبًا وَّ رَهَبًاؕ-وَ كَانُوْا لَنَا خٰشِعِیْنَ(۹۰))‘‘ (پ۱۷، الانبیاء:۹۰) ترجمۂ کنزالایمان:’’بیشک وہ بھلے کاموں میں جلدی کرتے تھے اور ہمیں پکارتے تھے امید اور خوف سے اور ہمارے حضور گڑگڑاتے ہیں۔‘‘ اے   اللہ عَزَّ وَجَلَّکے بندو! اچھی طرح سمجھ لو اللہ تعالٰینے حق کے بدلے تمہاری جانو کو گروی رکھ لیاہے اور اس پر تم سے پکا وعدہ بھی لے لیا ہےاور تم سےآخرت کے بد لے دنیا کو خرید لیا ہے۔ یہ تمہارے رب عَزَّ وَجَلَّکی کتاب ہے جس کا نور نہیں بجھتا اس کے عجائبات ختم نہیں ہوتے ،اس کے قول کی تصدیق کرو اور اس کی کتاب سے نصیحت حاصل کرو، تم اس نور سے تاریک دن کے لیے روشنی حاصل کرو، اس نے تمہیں اپنی عبادت کے لیےپیدا فرمایا ہے اور تم پر کِرَاماً کَاتِبِیْن  فرشتوں کو مقرر فرمادیاہےجو تمہارے اعمال سے باخبرہیں۔ اے خدا کے بندو! خوب جان لو کہ تم صبح وشام موت کی طرف بڑھ رہے ہوتم سے موت کا علم پوشیدہ رکھاگیاہے، اگر تم اپنے مقررہ اوقات کو رب   عَزَّ وَجَلَّکی رضا والے کاموں میں صرف کرسکتے ہوتوضرور کرو، مگر اللہ کے حکم کے بغیر تم ہرگزایسا نہیں کرسکتےاور موت کے آنے سے قبل اپنے وقت کو اچھے کاموں میں صرف کردوکہیں ایسا نہ ہوکہ یہ وقت تمہیں برے اعمال میں مصروف کردےاورکئی قومیں ایسی تھیں جنہوں نے اپنے قیمتی وقت کوضائع کیا اور اپنے مقصد کو بھول گئیں لہٰذا ایسے لوگوں کی پیروی سے بچو، جلدی کرواور نجات پانے کی کوشش کرو،یقیناً تمہارے پیچھے بہت تیز رفتار موت لگی ہوئی ہے جوبہت جلد آکرہی رہے گی۔