Brailvi Books

فیضانِ صدیق اکبر
40 - 691
صدیق اکبر کی نبیٔ کریم   صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سےدوستی
 اسلام سے قبل بھی دوست
اُمّ المؤمنین حضرت سیدتنا عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہَاسے روایت ہے کہ حضرت سیدناابوبکر صدیق رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہاورنبیٔ کریم رؤف رحیم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمظہورِ اسلام سے قبل بھی ایک دوسرے کے دوست تھے۔
(الریاض النضرۃ، ج۱، ص۸۴)
صدیق اکبر کے گھررسولاللہکی روزانہ آمد
حضرت سیدناابوبکر صدیق رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہاورنبیٔ کریم رؤف رحیم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے مابین ایسی گہری دوستی تھی کہ رسول اللہ  صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم حضرت سیدنا صدیق اکبر رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہ کے گھر روزانہ تشریف لاتے تھے، چنانچہ اُمّ المؤمنین حضرت سیدتنا عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہَاسے روایت ہے کہ کوئی دن ایسا نہ گزرتا تھا جس کی صبح و شام رسول اللہ  صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ہمارے گھر تشریف نہ لاتے ہوں۔  (صحیح البخاری، کتاب الصلوۃ، باب المسجد یکون فی الطریق من غیر ضرر بالناس، الحدیث:۴۷۶،ج۱، ص۱۸۰)
دوستی کے وقت آپ کی عمر
حضور صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمسے دوستی کے وقت آپ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہکی عمر سولہ یا اٹھارہ سال تھی اورجب آپ اسلام لائے اس وقت آپ کی عمر اڑتیس سال تھی۔اوریقینا دوستی کے وقت سرکار صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی عمرمبارک کم وبیش بیس سال تھی کہ آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمحضرت سیدنا ابوبکر صدیق رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہسے دویا ڈھائی سال عمرمیں بڑے تھے۔					    ( تفسیر خزائن العرفان، پ۲۶، الاحقاف:۱۵ملخصا، فتاوی رضویۃ، ج۲۸، ص۴۵۷)
 دوستی کی وجوہات
حضور اکرم نور مجسم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّماور حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہکی باہم دوستی کی کئی