Brailvi Books

فیضانِ صدیق اکبر
381 - 691
قبیلہ بنی اسلم سےجہاد
حضرت سیدناہشام بن عروہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہاپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ قبیلہ بنی اسلم کےکچھ لوگ مرتد ہوگئے تھے، حضرت سیدناابوبکر صدیق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنےحضرت سیدناخالد بن ولیدرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکو ان کی سرکوبی کے لیے روانہ فرمایا۔انہوں نے وہاں کے مرتدین سے خوب جہاد کیا اور وہ سب مقتول ہوگئے۔ اس کے بعد حضرت سیدناابوبکر صدیق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے حضرت سیدناخالد بن ولید رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکو مسیلمہ کذاب کی سرکوبی کے لیے  روانہ فرمادیا۔										 (تاریخ مدینۃ دمشق،خالد بن ولید بن مغیرۃ،ج۱۶،ص۲۴۰)
مسیلمہ کذاب کے خلاف جہاد
دو جھوٹے نبیوں کی خبر
حضرت سیدنا عبد اللہ بن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہماسے روایت ہے کہ دو عالم کے مالِک و مختار، مکی مَدَنی سرکار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے خواب دیکھا کہ سونے کے دو کنگن آپ صَلَّی اللہُ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی ہتھیلیوں میں رکھے گئے جو آپ کوبوجھل محسوس ہوئے ۔ آپ صَلَّی اللہُ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکو وحی کی گئی کہ ان پرپھونک ماریں ۔جب آپ صَلَّی اللہُ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے پھونک ماری توہ وہ اتر گئے۔ نبیٔ کریم صَلَّی اللہُ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے اس کی تعبیر یوں فرمائی کہ دو جھوٹے نبی ظاہر ہوں گے۔ایک قبیلہ صنعاءکا اسود عنسی اور دوسرا قبیلہ یمامہ کا مسیلمہ کذاب۔    (صحیح البخاری، کتاب المناقب، باب علامات النبوۃ، الحدیث: ۳۶۲۱، ج۲، ص۵۰۷)
مسیلمہ کذاب کون تھا؟
اس کا پورا نام مسیلمہ بن حبیب، کنیت ابو ثمامہ اور تعلق بنو حنیفہ سے تھا،نبوت کا دعوی تو اس خبیث نے سرکار صَلَّی اللہُ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے دور میں ہی کردیا تھا لیکن لوگوں کی حمایت اس نے آپ صَلَّی اللہُ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی وفات کے