Brailvi Books

فیضانِ صدیق اکبر
375 - 691
 طرف جا کر ان سے جہاد کرو۔
آٹھواں جھنڈا سیدنا معن بن جابر کودیاگیا
آٹھواں جھنڈا آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنے حضرت سیدنا معن بن جابر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکو دیااور حکم فرمایا کہ بنو سلیم اور ان کے شریک حال بنو ہوازن کے مرتدین کے خلاف جہاد کرو۔
نواں جھنڈاسیدنا سوید بن مقرن کو دیاگیا
نواں جھنڈاآپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنے حضرت سیدنا سوید بن مقرن رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکو دیااور حکم فرمایا کہ یمن تہامہ کے مرتدین کے خلاف جہاد کرو۔
دسواں جھنڈا سیدنا علاء بن حضرمی کو دیاگیا
دسواں جھنڈا آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنے حضرت سیدنا علاء بن حضرمی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکو دیااور حکم فرمایا کہ بحرین کی طرف جاؤ اور وہاں کے مرتدین کے خلاف جہاد کرو۔
گیارہواں جھنڈا سیدنا مہاجر بن امیہ کو دیاگیا
گیارہواں جھنڈاآپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے حضرت سیدنا مہاجر بن اُمیہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکو دیااور حکم فرمایا کہ صنعاء کی طرف جاؤ اور وہاں کے مرتدین کے خلاف جہاد کرو۔   (الکامل فی التاریخ، ج۲، ص۲۰۸)
تمام اُمراء کے لیے نصیحت آموز فرمان
امیر المؤمنین حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنے گیارہ جھنڈے جنگی اُمور میں مہارت رکھنے والے گیارہ