Brailvi Books

فیضانِ صدیق اکبر
374 - 691
تیسرا جھنڈاسیدنا شرحبیل بن حسنہ کو دیاگیا
تیسرا جھنڈا آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنے حضرت سیدنا شرحبیل بن حسنہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکو دیا اور انہیں حکم فرمایا ابتدا میں حضرت سیدنا عکرمہ بن ابی جہل رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکی مدد کریں اور یمامہ سے فارغ ہونے کے بعد حضرت سیدنا عمرو بن عاص رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکی مدد کے لیے حضرموت کی طرف قبیلہ بنو کندہ اور بنو قضاعہ پر چڑھائی کریں۔واضح رہے کہ مسیلمہ کذاب نے حضرت سیدنا عکرمہ بن ابی جہل اور شرحبیل بن حسنہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالے تھے ، ان کی معاونت کے لیے حضرت سیدنا خالد بن ولید رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ آئے اور کامیابی حاصل کی۔
چوتھا جھنڈاسیدنا خالد بن سعید کودیاگیا
چوتھا جھنڈا آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنے حضرت سیدنا خالد بن سعید العاص رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکو دیااور انہیں حکم فرمایا کہ ملک شام کی سرحد پر پہنچ کر وہاں کے مرتد قبائل کو سیدھا کرو۔
پانچواں جھنڈا سیدنا عمرو بن العاص کودیاگیا
پانچواں جھنڈا آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنے حضرت سیدنا عمرو بن العاص رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکو عطا فرمایا اور حکم دیا کہ مرتدین بنو قضاعہ سے جہاد کرو۔
چھٹا جھنڈا سیدنا حذیفہ بن محسن کو دیاگیا
چھٹا جھنڈا آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنے حضرت سیدنا حذیفہ بن محسن رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکو دیا اور انہیں ملک ’’دَبا‘‘ کے مرتدین سے جہاد کرنے کا حکم دیا۔
ساتواں جھنڈاسیدنا عرفجہ بن ہرثمہ کو دیاگیا
ساتواں جھنڈاآپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنے حضرت سیدنا عرفجہ بن ہرثمہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکو دیا اور حکم فرمایا کہ اہل مہرہ کی