Brailvi Books

فیضانِ صدیق اکبر
341 - 691
صدیق اکبرکےپاس مہرنبوت 
حضرت سیدنا عبداللہ بن عمررَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے مروی ہے کہ رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے جو چاندی کی مہرنما انگوٹھی بنوائی تھی آپ کی حیات طیبہ میں وہ آپ صَلَّی اللہُ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے دست مبارک میں رہی اور آپ کی وفات ظاہری کے بعد حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکے پاس رہی اور آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکے بعد حضرت سیدنا عمر فاروق اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکے پاس رہی۔ اس کے بعد حضرت سیدنا عثمان غنی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کو ملی۔پھر حضرت سیدنا عثمان غنی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکے ہاتھ سے’’ اَرِیْس‘‘ نامی کنویںمیں گر گئی۔اس کنویں کا سارا پانی نکال کر اسے تین دن تک بہت تلاش کیا گیامگر وہ گوہر نایاب نہ مل سکا۔
(صحیح مسلم،کتاب اللباس و الزینۃ،لبس النبی خاتما،  الحدیث: ۲۰۹۱،  ص۱۱۵۸،  صحیح البخاری، کتاب  اللباس ، باب نقش الخاتم،  الحدیث: ۵۸۷۳، ج۴، ص۷۰، الریاض النضرۃ، ج۱، ص۲۳۲)
صدیق اکبر کی ذاتی مہر والی انگوٹھی
حضرت سیدنا عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سیدنا امیر معاویہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے پوچھا کہ ’’امیر المومنین سیدنا صدیق اکبر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکی اپنی انگوٹھی پر کیا لکھا ہوا تھا؟‘‘ تو آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنے فرمایا: حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکی اپنی انگوٹھی پرلکھا ہوا تھا عبد ذلیل لرب جلیل یعنی رب جلیل کا کمزور و عاجز بندہ۔	
(جمع الجوامع ،مسند ابی بکر ، الحدیث :۳۶۱،ج۱۱،ص۸۴)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد