صدیق اکبر کا حلیۂ مبارکہ
جسمانی خدو خال
ام المومنین حضرت سیدتناعائشہ صدیقہ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہَاسے پوچھا گیا:’’حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہکے جسمانی خدوخال کیسے تھے؟‘‘فرمایا:’’آپ کا رنگ سفید، جسم کمزور اور رخسار کم گوشت والےتھے، کمر کی جانب سے تہبندکو مضبوطی سےباندھا کرتےتھے تاکہ لٹکنے سے محفوظ رہے،آپ کے چہرہ اقدس کی رگیں واضح نظر آتی تھیں،اسی طرح ہتھیلیوں کی پچھلی رگیں بھی صاف نظر آتی تھیں۔‘‘ (الریاض النضرۃ، ج۱،ص۸۲، تاریخ الخلفاء،ص۲۵)
گندمی رنگ اور کم گوشت والے
حضرت سیدناقیس بن ابی حازم رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہفرماتے ہیں:’’میں اپنے والد کے ساتھ حضرت سیدناابوبکر صدیق رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہکی مرضِ موت میں ان کی عیادت کے لیے حاضر ہوا،میں نےدیکھاآپ گندمی رنگ اورکم گوشت والے ہیں۔‘‘ (الآحاد والمثانی، ذکر الصدیق ومن صفتہ، ج۱،ص۱۶)
داڑھی میں خضاب کا استعمال
اُمّ المؤمنین حضرت سیدتنا عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہَاسے روایت ہے کہ ’’میرے والد محترم حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہ مہندی اور کتم کا خضاب استعمال فرماتے تھے۔‘‘ (مصنف عبدالرزاق، صباغ ونتف الشعر، الحدیث: ۲۰۳۴۷، ج۱۰، ص۱۷۳)
ریش مبارک میں سفید بال
خادم دربار رسالت حضرت سیدنا انس بن مالک رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہسے روایت ہے فرماتے ہیں:’’جب خَاتَمُ