Brailvi Books

فیضانِ صدیق اکبر
324 - 691
 دانائےغیوب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمسے بغیر کسی واسطے کے تھا اور لوگوں کا غالباً یہ بھی خیال تھا کہ آپ جیسی عظیم ہستی کے بیعت کرنے کے بعد ہمارے دلوں کوبھی اطمینان قلبی مل جائے گا اور اس سے حضرت سیدنا صدیق اکبر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کی بھی حوصلہ افزائی ہوگی۔ بہرحال آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنےحضرت سیدنا ابوبکر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکو پیغام بھجوا کر اپنے پاس بلا لیا۔ حضرت سیدنا علی المرتضی کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْماللہ عَزَّ وَجَلَّ کی حمد و ثنا بیان کرنے کےبعد حضرت سیدنا صدیق اکبر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکی بارگاہ میں یوں عرض گزار ہوئے:’’ہم آپ کی فضلیت اورآپ پر  اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی نعمتوں سے باخوبی آگاہ ہیں، ہمیں آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہاور  اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی جانب سے عطاکردہ خیر پرکوئی حسد نہیں ۔‘‘یہ سن کرحضرت سیدنا ابو بکر صدیق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکی آنکھیں اشکبار ہوگئیں۔آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنےارشاد فرمایا : ’’خدا کی قسم!مجھے اپنے رشتہ داروں کی نسبت اللہ عَزَّ وَجَلَّکے پیارے حبیب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے رشتہ داروں سے محبت اور اچھا سلوک کرنا کہیں زیادہ پسندیدہ ہے۔‘‘ اس کے بعد حضرت سیدنا علی المرتضی شیر خدا کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم نے عرض کیا:’’ میں آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکی بیعت کے لیے پچھلے پہریعنی نماز ظہر کا وعدہ کرتا ہوں۔‘‘ چنانچہ حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنے نمازِ ظہر کے بعد لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے حضرت سیدنا علی المرتضی شیر خدا کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم کی طر ف سے ان ہی کے الفاظ میں وضاحت کی۔اس کے بعدحضرت سیدنا علی المرتضی شیر خدا کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم نے اٹھ کرحضرت سیدنا ابوبکر صدیق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکی صداقت، عظمت اور سبقت بیان کی۔ اورپھر آگے بڑھ کر آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکی بیعت کرلی،سب لوگ اٹھ کرحضرت سیدناعلی المرتضی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکو مبارک باد دینے لگے اور کہنے لگے کہ آپ نے بالکل صحیح کیا۔ 
(صحیح مسلم،کتاب الجھاد  و السیر،باب قول النبی   لانورث ۔۔۔الخ، الحدیث : ۱۷۵۹، ص۹۶۶، صحیح  البخاری، کتاب  المغازی،باب غزوہ خیبر،الحدیث: ۴۲۴۱، ج۳،ص۹۱ ملخصا) 
فاروق اعظم کانصیحت آموز خطبہ
حضرت سیدنا عبد اللہبن عبا س رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا  سے مروی ہے کہ بیعت صدیق اکبر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکے