Brailvi Books

فیضانِ صدیق اکبر
304 - 691
احادیث مبارکہ اور خلافت صدیق اکبر
ابوبکر وعمرکی پیروی کرنا:
امام ترمذی اور امام حاکم رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمَانے حضرت سیدنا حذیفہ بن یمان رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے روایت کی ہے کہ رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:’’میرے بعد ابوبکر اور عمر کی پیروی کرنا۔‘‘
(سنن الترمذی، کتاب المناقب ، فی مناقب ابی بکر وعمر ، الحدیث: ۳۶۸۲،  ج۵، ص۳۷۴، المستدرک علی الصحیحین، کتاب معرفۃ الصحابۃ،  احادیث فضائل الشیخین، الحدیث: ۴۵۰۸، ج۴، ص۲۲)
سب دروازے بندکردو:
حضرت سیدنا ابوسعید خدری رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے روایت ہے کہ رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:’’لَا يَبْقَيَنَّ فِي الْمَسْجِدِ بَابٌ اِلَّا سُدَّاِلَّا بَابُ أَبِي بَكْرٍ یعنی مسجد میں ابوبکر صدیق کے دروازے کے علاوہ سارے دروازے بند کردو۔‘‘  (صحیح البخاری، کتاب الصلوۃ ، باب الخوخۃ والممر فی المسجد، الحدیث: ۴۶۶، ج۱، ص۱۷۷)
علماء کرام فرماتے ہیں کہ یہ حدیث مبارکہ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکی خلافت کی طرف اشارہ کرتی ہے کیونکہ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہاس دروازے سے تشریف لا کر مسلمانوں کو نماز پڑھایا کریں گے۔  (تاریخ الخلفاء، ص۴۶)
صدیق اکبر پراعتماد:
حضرت سیدناجبیر بن مطعم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے روایت ہے کہ ایک عورت اپنی کسی حاجت کی وجہ سے بارگاہِ رسالت میںحاضر ہوئی توآپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے اسے دوبارہ آنے کا حکم ارشاد فرمایا۔وہ کہنے لگی:’’یارسول اللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! اگر میں دوبارہ آئوں اور آپ کو نہ پاؤں تو؟‘‘گویا وہ رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے دنیا سے پردہ فرمانے کا ذکر کررہی تھی۔سرکار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  نے ارشادفرمایا: ’’اگر تو