Brailvi Books

فیضانِ صدیق اکبر
296 - 691
 آگیا۔‘‘عرض کی: ’’یا رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!آپ صَلَّی اللہُ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکومبارک ہو جو   اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے آپ صَلَّی اللہُ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے لئے تیار کر رکھا ہے۔ کاش ! میں جانتا کہ آپ کہاں جا رہے ہیں؟‘‘توآپ صَلَّی اللہُ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا:’’اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی طرف، پھر سدرۃالمنتہیٰ کی طرف، پھرجنت الماویٰ، عرشِ اعلیٰ اور رفیق اعلیٰ کی طرف، پھر خوشگوار زندگی سے ملنے والے حصے کی طرف۔‘‘آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے عرض کی:’’آپ صَلَّی اللہُ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکو غسل کون دے گا؟‘‘ ارشاد فرمایا:’’میرے گھرکے مَردوں میں سے سب سے قریب تر۔‘‘عرض کی:’’آپ صَلَّی اللہُ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکوکن کپڑوں میں کفن دیں؟‘‘ فرمایا:’’میرے انہی کپڑوں میں اور یمنی چادراورمصری سفید کپڑوں میں ۔‘‘آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے عرض کی: ’’آپ صَلَّی اللہُ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمپر نماز کا طریقہ کیا ہوگا؟‘‘پھر آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہرونے لگے اورہم بھی رودیئے توآپ صَلَّی اللہُ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:’’بس کرو،   اللہ عَزَّ وَجَلَّ تمہاری مغفرت فرمائے اورتمہیں اپنے نبی صَلَّی اللہُ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی طرف سے اچھا بدلہ عطا فرمائے۔جب تم مجھے غسل وکفن دے چکو تو مجھے میرے اسی حجرہ میں چارپائی پر رکھ دینا اورچارپائی قبر کے کنارے رکھ کر کچھ دیر کے لئے باہر چلے جانا۔سب سے پہلے مجھ پر میرا رب عَزَّ وَجَلَّ دُرود (یعنی رحمت )بھیجے گا۔ خود ارشاد فرماتاہے:( هُوَ الَّذِیْ یُصَلِّیْ عَلَیْكُمْ وَ مَلٰٓىٕكَتُهٗ) (پ۲۲،الاحزاب:۴۳)ترجمۂ کنزالایمان:وہی ہے کہ درود بھیجتاہے تم پر وہ اوراس کے فرشتے۔ پھر   اللہعَزَّ وَجَلَّ فرشتوں کو مجھ پر دعائے رحمت کی اجازت دے گا۔تمام مخلوق میں سب سے پہلے حضرت جبرائیل عَلَیْہِ السَّلَام مجھ پر نماز پڑھیں گے (یعنی دعائے رحمت کریں گے)،پھرحضرت میکائیل عَلَیْہِ السَّلَام پھر حضرت اسرافیل عَلَیْہِ السَّلَام پڑھیں گے۔ پھر حضرت عزرائیل عَلَیْہِ السَّلَام  ملائکہ کے بڑے بڑے لشکروں کے ساتھ آئیں گے۔پھر تم مجھ پرگروہ در گروہ آنااور خوب سلام پیش کرنا اور چیخ وپکار اور رونے دھونے سے مجھے اذیت نہ پہنچانااور تم میں سے جو امام ہو وہ ابتداء کرے پھرمیرے اہلِ بیت کے قرابت دار پھر خواتین کا گروہ اور پھر بچوں کا گروہ۔‘‘حضرت سیدناابوبکر صدیق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنے عرض کی:’’آپ صَلَّی اللہُ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکو قبرِاَقدَس میں