اہل سنت کا ہے بیڑا پار اصحاب حضور
نجم ہیں اور ناؤ ہے عترت رسول اللہ کی
سیدنا جبریل امین کے نزدیک صدیق
(3)حضرت سیدنا ابوہریرہ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہسے روایت ہے کہ جب اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے محبوب، دانائے غُیوب صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے معراج کی رات سیدنا جبریل امین عَلَیْہِ السَّلَامسے ارشادفرمایا: ’’يَا جِبْرِيْلُ! إِنَّ قَوْمِيْ يَتَّهِمُوْنِيْ وَلَا يُصَدِّقُوْنِيیعنی اے جبریل! میری قوم مجھ پر تہمت لگائے گی اور وہ میری تصدیق نہیں کرے گی۔‘‘سیدنا جبریل امین عَلَیْہِ السَّلَام نے عرض کی:’’إِنِ اتَّهَمَكَ قَوْمُكَ فَإِنَّ أَبَا بَكْرٍ يُصَدِّقُكَ وَھُوَ الصِّدِّیْق یعنی اگر آپ کی قوم آپ پر تہمت لگائے گی تو کیا ہوا ابوبکرتو آپ کی تصدیق کریں گے کیونکہ وہ تو صدیق ہیں۔‘‘ (المعجم الاوسط للطبرانی، الحدیث: ۷۱۴۸، ۷۱۷۳، ج۵، ص ۲۲۶ ملخصا)
زبانِ جبریل سے صدیق
حضرت سیدنا نزال بن سبرہ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہسے روایت ہے فرماتے ہیں کہ ہم لوگ امیر المومنین حضرت سیدنا علی المرتضی شیر خدا کَرَّمَ اللہ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْمکے ساتھ کھڑے تھے اور آپ خوش طبعی فرمارہے تھے ، ہم نے ان سے عرض کیا:’’ اپنے دوستوں کے بارے میں کچھ ارشادفرمائیے؟‘‘فرمایا:’’رسولاللہ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے تمام اصحاب میرے دوست ہیں۔‘‘ہم نے عرض کی:’’حضرت سیدناابوبکرصدیق رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہکے بارے میں بتائیے؟‘‘ فرمایا:’’ذَاكَ اِمْرُءٌ سَمَّاهُ اللہُ صِدِّيْقاً عَلٰى لِسَانِ جِبْرِيْل وَمُحَمَّدٍ صَلَّى اللہُ عَلَيْهِمَایعنی ان کے تو کیاکہنے !یہ تووہ شخصیت ہیں جن کانام اللہ تعالٰینے جبریل امین اور پیارے آقا صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی زبان سے صِدِّیْق رکھا ہے۔‘‘ (المستدرک علی الصحیحین، کتاب معرفۃ الصحابۃ، باب الاحادیث المشعرۃ بتسمیۃ ابی بکر صدیقا، الحدیث: ۴۴۶۲، ج۴،ص۴)