Brailvi Books

فیضانِ صدیق اکبر
259 - 691
  غزوہ اُحد کی حسین یاداوراشک باری
دعوت اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کے مطبوعہ ۵۶صفحات پر مشتمل رسالے’’حضرت سیدنا طلحہ بن عبید اللہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ‘‘کے صفحہ۴۱ پر ہے: ’’اُمّ المومنین حضرت سیدتنا عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا      فرماتی ہیں کہ جب امیر المومنین حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکو غزوہ ٔاُحدکی یاد ستاتی تو آپ رونے لگتےاور فرماتےکہ یہ دن تو تھا ہی حضرت طلحہ بن عبیداللہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکا۔جب میں سب سے پہلےحضور نبی ٔپاک صاحب لولاک صَلَّی اللہُ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی طرف متوجہ ہواتو میں نے دیکھاکہ ایک شخص بڑی بہادری وجواں مردی سے آپ صَلَّی اللہُ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی حفاظت کررہا ہے ،میرے دل میں آیاکہ خدا کرے یہ طلحہ بن عبیداللہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہہوں،اور وہ واقعی طلحہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہہی تھے۔نیز مجھے اس وقت سب سے بڑھ کریہی شے محبوب تھی کہ سرکار نامدار، مدینے کےتاجدار،مکی مدنی سرکار صَلَّی اللہُ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی حفاظت پر اس جواں مردی سے جان نچھاور کرنے والامیری قوم کا ایک فرد ہے۔‘‘  (تاریخ اسلام للامام الذھبی ،ج۲، ص۱۹۰)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
حدیبیہ  اور صدیق اکبر
رسول اللہ  کا خواب
شوال المکرم ۶سن ہجری میں اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے محبوب، دانائے غُیوب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے خواب دیکھا کہ آپ صَلَّی اللہُ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان  کے ساتھ امن کے ساتھ مکّہ مکرّمہ میں داخل ہوئے ، کوئی حلق کئے ہوئے ، کوئی قصر کئے ہوئے اور کعبہ معظمہ میں داخل ہوئے ، کعبہ کی کنجی لی ، طواف فرمایا اور عمرہ کیا ۔آپ صَلَّی اللہُ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان  کو اس مبارک خواب کی خبر دی توسب بہت خوش ہوئے۔ پھر آپ صَلَّی اللہُ تَعَا لٰی