Brailvi Books

فیضانِ صدیق اکبر
245 - 691
صدیقہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا  اور دیگر کئی صحابۂ کرام  عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان  کو مدینہ طیبہ کی آب وہوا موافق نہ آنے کی وجہ سے بخار ہوگیا،نبیٔ کریم، رؤف رحیم صَلَّی اللہُ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی دعا کا یہ اثر ہوا کہ آج پورے حجاز میں آب وہوا کے لحاظ سے مدینہ منورہ بہترین جگہ ہے۔ (صحیح البخاری، کتاب فضائل المدینۃ، باب کراھیۃ النبی ۔۔۔الخ، الحدیث: ۱۸۸۹، ج۱، ص۶۲۱تا۶۲۲، السنن  الکبری  ، کتاب الجنائز، باب قول العائد للمریض کیف تجدک، الحدیث:۶۵۹۴، ج۳،ص۵۳۶،  مدارج النبوۃ، ج۲، ص۱۱۹)
اے خاک مدینہ تیرا کہنا کیا ہے
تجھے قرب شاہ مدینہ ملا ہے
مسجد نبوی کی قیمت صدیق اکبرکے مال سے
مدینہ منورہ میں تشریف لانے کے بعد سرکار صَلَّی اللہُ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے مسجد نبوی کی تعمیر بھی شروع فرمادی ۔مسجد نبوی کی جگہ دو یتیم بچوں حضرت سیدنا سہل اور حضرت سیدنا سہیل رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَاکی تھی جس میں لوگ کھجوریں سکھایا کرتے تھے۔ آپ صَلَّی اللہُ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے وہ زمین خرید لی اور اس کی قیمت حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکے مال سے ادا فرمائی۔								(سیرت سید الانبیاء، ص۲۴۶، وفاء الوفا، ج۱، ص۳۲۴)
صدیق اکبر کے نواسے کی ولادت
 سرکارِ مکۂ مکرمہ،سردارِ مدینۂ منورہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے مدینہ منورہ تشریف لانے کے بعد حضرت سیدنا زید بن حارثہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ اور حضرت سیدنا ابو رافع رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کو مکۂ مکرمہ بھیجا تاکہ آپ صَلَّی اللہُ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے اہل بیت کرام اور حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکے اہل خانہ کو مدینہ منورہ لے کر آئیں،دونوں انہیں مدینہ منورہ لے کر آگئے، ان میں حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکی صاحبزادی حضرت سیدتنا اسماء بنت ابی بکر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا بھی تھیں، جو امید سے تھیں۔ جب آپ قباء میں پہنچیں تو ان کے ہاں حضرت سیدنا عبد اللہبن