Brailvi Books

فیضانِ صدیق اکبر
243 - 691
سبھی پیارے ہو تم ہر ایک سے مجھ کو محبت ہے
جہاں ناقہ ٹھہر جائے وہیں جائے اقامت ہے
رُکی یکبارگی ناقہ بحکم حضرت باری
جہاں اک سمت بستے حضرت ابو ایوب انصاری
 چنانچہ جس جگہ آج مسجد نبوی شریف ہے اس کے پاس حضرت سیدنا ابو ایوب انصاری رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کا مکان تھا اُسی جگہ سرکارِ نامدار، مدینے کے تاجدار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی اونٹنی بیٹھ گئی اور حضرت سیدنا ابو ایوب انصاری رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہآپ صَلَّی اللہُ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی اجازت سے آپ کا سامان اٹھا کر اپنے گھر میں لے گئے اور آپ صَلَّی اللہُ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے انہی کے مکان پر قیام فرمایا۔ حضرت سیدنا ابو ایوب انصاری رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنے اوپر کی منزل پیش کی مگر آپ صَلَّی اللہُ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے (ملاقاتیوں کی آسانی کا لحاظ فرماتے ہوئے )نیچے کی منزل کو پسند فرمایا۔ 
مہاجرین وانصار کے مابین مواخات
نبیٔ کریم، رؤفٌ رَّحیم صَلَّی اللہُ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے مہاجرین وانصار میں دو طرح کی مواخات یعنی بھائی چارہ قائم فرمایا: (۱)ہجرت مدینہ سے قبل مہاجرین کا مہاجرین کے ساتھ(۲) اورہجرت مدینہ کے بعد مہاجرین کا انصار کے ساتھ۔ مہاجرین میں حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکی مواخات حضرت سیدنا عمر فاروق اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکے ساتھ اور انصار میں آپ کی مواخات حضرت سیدنا خارجہ بن زید رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکے ساتھ قائم فرمائی۔ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہحضرت سیدنا خارجہ بن زید رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکے داماد بھی ہیں کہ ان کی بیٹی سیدتنا حبیبہ بنت خارجہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا  آپ کے نکاح میں تھیں۔
(السیرۃ الحلبیۃ،، باب الھجرۃ الی المدینۃ، ج۲، ص۱۲۵،۱۲۴)