آسمان وزمین میں عتیق
(8)سرکار صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا:’’أَبُوْبَكْر عَتِيْقٌ فِی السَّمَاءِ وَعَتِيْقٌ فِى الْأَرْضِ یعنی ابوبکر آسمان مین بھی عتیق ہیں اور زمین میں بھی عتیق ہیں۔‘‘ (مسندالفردوس،الحدیث: ۱۷۸۸، ج۱، ص۲۵۰)
غلام آزاد کرنے کے سبب عتیق
(9)آپ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہنہایت ہی شفیق اور مہربان تھے حضرت سیدنا بلال حبشی رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہکوان کے آقاکے ظلم وستم اور دیگر کئی مسلمانوں کو کفار کے ظلم وستم سے آزاد کروایاتو عتیق کے نام سے مشہور ہوگئے۔ (مرآۃ المناجیح، ج۸،ص۳۴۶)
ان تمام اقوال میں مطابقت
آپ کے لقب عتیق کے بارے میں جتنے بھی اقوال ذکر کیے گئے ان تمام میں کوئی تضاد نہیں کہ ہوسکتاہے آپ کے والدین نے آپ کولقبِ عتیق سےکسی ایک معنی میں پکاراہو، اوردیگرلوگوں نے اس معنی میں بھی اور کسی دوسرے معنی میں پکارا ہو۔پھر قریش میں وہی مستعمل ہوگیا، اور پھر یہ اتنامشہور ہوگیاکہ اسلام سے پہلے بھی اوربعد میں بھی باقی رہا۔ لہٰذا مختلف معانی کے اعتبار سے تمام کاآپ کو عتیق پکارنا درست ہوا۔ (الریاض النضرۃ، ج۱،ص۷۸)
یقینا مَنبع خوفِ خدا صِدّیقِ اکبر ہیں
حقیقی عاشقِ خیرُ الوریٰ صدّیقِ اکبر ہیں
نہایت مُتقی و پارسا صِدّیقِ اکبر ہیں
تقی ہیں بلکہ شاہِ اَتقیا صِدّیقِ اکبر ہیں
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد